عالمی خبریں

حیرت انگیز: موبائل فون 7 ماہ تک مصری نوجوان کے پیٹ میں رہا!

مصر کے شہر بنہا میں اپنی نوعیت کے انوکھے واقعے میں ڈاکٹروں کی ٹیم ایک شہری کے پیٹ سے موبائل فون نکال لینے میں کامیاب ہو گئی۔ شہری نے یہ موبائل فون 7 ماہ قبل نگل لیا تھا

موبائل فون 7 ماہ تک مصری نوجوان کے پیٹ میں رہا!
موبائل فون 7 ماہ تک مصری نوجوان کے پیٹ میں رہا! 

القاہرہ: مصر کے شہر بنہا میں اپنی نوعیت کے انوکھے واقعے میں ڈاکٹروں کی ٹیم ایک شہری کے پیٹ سے موبائل فون نکال لینے میں کامیاب ہو گئی۔ شہری نے یہ موبائل فون 7 ماہ قبل نگل لیا تھا۔

Published: undefined

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل 28 سالہ مصری شہری حسن رشاد بنہا یونیورسٹی ہسپتال پہنچا اور ڈاکٹر سے اپنے معدے میں درد کا ذکر کیا۔ بعد ازاں مطلوبہ ٹیسٹ اور ایکسرے سے یہ بات سامنے آئی کہ حسن کے پیٹ میں موبائل فون موجود ہے۔ حسن کے مطابق اس نے تقریبا 7 ماہ قبل دوستوں کے ساتھ مذاق کے دوران یہ موبائل فون نگل لیا تھا۔

Published: undefined

تاہم اس نے اپنے گھر والوں کو اس بات سے آگاہ نہیں کیا کیوں کہ حسن کا خیال تھا کہ کسی وقت قے کے ذریعے فون اس کے پیٹ سے باہر آ جائے گا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے فوری طور پر حسن کے پیٹ کا آپریشن کر کے موبائل فون اس کے معدے سے نکال لیا۔ یہ آپریشن دو گھنٹے جاری رہا۔

Published: undefined

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ "مریض خوش قسمت رہا کہ موبائل فون کی بیٹری پیٹ میں تحلیل ہونا شروع نہیں ہوئی اور مریض کے پیٹ میں زہر نہیں پھیلا۔ بیٹری نوجوان کے پیٹ میں پھٹ سکتی تھی یا پھر تحلیل بھی ہو سکتی تھی جس سے اس کی موت واقع ہو جاتی"۔ طبی ذرائع کے مطابق مریض اس وقت زیر علاج ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز