عالمی خبریں

روس-یوکرین جنگ کے درمیان یوکرینی صدر زیلنسکی نے یولیا سویریڈینکی کو بنایا وزیر اعظم

ولودمیر زیلنسکی نے موجودہ وزیر اعظم ڈینس شمیہال کو ہٹا کر یولیا سویریڈینکی کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ شمیہال کو اب وزارت دفاع کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>یوکرین کی نئی وزیر اعظم یولیا سویریڈینکی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

یوکرین کی نئی وزیر اعظم یولیا سویریڈینکی، تصویر سوشل میڈیا

 

ایک طرف روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے، اور دوسری طرف یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی نے ملک کی حکومت میں ایک بڑا پھیر بدل کر دیا ہے۔ انھوں نے موجودہ وزیر اعظم ڈینس شمیہال کو ہٹا کر یولیا سویریڈینکی کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان چوتھے سال میں پہنچ چکی جنگ کے دوران لیا گیا یہ فیصلہ بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

یولیا سویریڈینکی کو ملک کی نئی وزیر اعظم بنانے کی تجویز پارلیمنٹ میں پیش کی گئی۔ اس سے قبل موجودہ وزیر اعظم شمیہال نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ شمیہال کو اب وزارت دفاع کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ یہ وزارت جنگ کے دور میں سب سے اہم تصور کیے جانے والے محکموں میں سے ایک ہے اور اس کا بجٹ بھی بہت زیادہ ہے۔ بہرحال، شمہیال یوکرین کے سب سے طویل مدت تک وزیر اعظم رہے ہیں، جنھیں 4 مارچ 2020 کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یولیا سویریڈینکی نے امریکہ اور یوکرین کے درمیان معدنیات معاہدہ میں اہم کردار نبھایا تھا۔ ساتھ ہی مغربی ممالک کے ساتھ کئی اعلیٰ سطحی میٹنگوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔ حال ہی میں زیلنسکی نے یولیا اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن وزیر میخائیل فیڈیروف کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آنے والے 6 مہینوں میں حکومت کی اہم توجہ سودیشی اسلحوں کا پروڈکشن بڑھانے اور سبھی طرح کے ڈرون کی فراہمی یقینی کرنے پر ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined