عالمی خبریں

امریکہ میں دو ہفتوں کے اندر دو ویکسینیں ہنگامی طور پر عام دستیاب ہوں گی: وزیر صحت

امریکہ کی دو دوا ساز کمپنیوں کی تیارکردہ کرونا وائرس کی ویکسینیں آیندہ دو ہفتے میں ہنگامی طور پر لوگوں کو لگانے کے لیے دستیاب ہوں گی

کورونا ویکسین کی علامتی تصویر / بشکریہ astrazeneca.com
کورونا ویکسین کی علامتی تصویر / بشکریہ astrazeneca.com 

واشنگٹن: امریکہ کی دو دوا ساز کمپنیوں کی تیارکردہ کرونا وائرس کی ویکسینیں آیندہ دو ہفتے میں ہنگامی طور پر لوگوں کو لگانے کے لیے دستیاب ہوں گی۔

اس بات کا اعلان امریکی وزیر صحت ایلکس آزر نے کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ یہ دونوں ویکسینیں کرسمس سے قبل امریکیوں کو لگائی جاسکتی ہیں۔انھوں نے سی بی ایس کے پروگرام ’’ یہ صبح‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور نائب صدر مائیک پینس آج سوموار کو ریاستوں کے گورنروں سے کووِڈ-19 کی ویکسین لگانے کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں۔

Published: undefined

وہ گورنروں سے یہ تبادلہ خیال کریں گے کہ ویکسین کس گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیحی بنیاد پر سب سے پہلے لگائی جانی چاہیے۔

امریکہ کی دو دوا ساز کمپنیوں فائزر اور ماڈرنا نے اب تک کرونا وائرس کے علاج کے لیے تیارکردہ اپنی ویکسینوں کی کامیاب جانچ کی اطلاع دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی ویکسینیں بھی 90 فی صد سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔ فائزر کی ایک خوراک کی لاگت 20 ڈالر ہوگی اور ماڈرنا کی ویکسین کی ایک خوراک کی لاگت 15 سے 15 ڈالر کے درمیان ہوگی۔

Published: undefined

ماڈرنا نے 16 نومبر کو اپنی ویکسین کے آزمائشی جانچ میں 94۰5 فی صد تک مؤثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔اس کی تیار کردہ ویکسین کی کلینیکی آزمائش کے عمل میں 30 ہزار افراد پر جانچ کی گئی ہے۔اس ویکسین نے کووِڈ-19 کے شدید متاثرہ کیسوں میں مثبت نتائج دیے ہیں اور95 متاثرہ مریضوں میں سے 11 شدید کیس سامنے آئے ہیں اور یہ وہ معمول رضاکارتھے جنھیں تجرباتی طور پر نقلی ویکسین لگائی گئی تھی۔

Published: undefined

اس سے پہلے امریکہ کی ایک اور دوا ساز کمپنی فائزر نے 9 نومبر کو کووِڈ-19 کے علاج کے لیے تیار کردہ ویکسین کے 90 فی صد سے زیادہ مؤثر ہونےکی اطلاع دی تھی۔فائزر نے جرمنی کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے یہ ویکسین تیار کی ہے۔

امریکہ کی ڈرگ اور فوڈ اتھارٹی نے ابھی تک ان کی منظوری نہیں دی ہے۔ تاہم اس کی منظوری کے بعد ان دونوں کمپنیوں کی ویکسینیں دسمبر کے دوسرے ہفتے ہفتے میں امریکہ میں استعمال کے لیے دستیاب ہوں گی اور ابتدائی طور پر ان کی 6 کروڑ خوراکیں مارکیٹ میں دستیاب ہونے کی امید ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ فائزر اور ماڈرونا دونوں کی ویکسینیں آر این اے اور ایم آر این اے کی نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر تیار کی گئی ہیں۔ ان کے علاوہ آٹھ اور کمپنیاں بھی کووِڈ کی ویکسین تیار کررہی ہیں۔دنیا بھر میں ان کی جانچ آخری مراحل میں ہے۔ان میں سے چار کا امریکہ میں تحقیقاتی مطالعہ کیا جارہا ہے اور ان کی کووِڈ-19 کے علاج کے لیے مؤثر ہونے کی جانچ کی جارہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined