عالمی خبریں

ٹرمپ نے اٹھایا مزید ایک سخت قدم، ہرمز میں ناکہ بندی کے دوران آرمی سکریٹری کے بعد بحریہ سکریٹری کو بھی کیا برخاست

پینٹاگون کے چیف ترجمان سین پارنیل نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی بحریہ کے سکریٹری جان فیلن فوری طور پر ٹرمپ انتظامیہ کو الوداع کہہ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ڈونائڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)</p></div>

امریکی صدر ڈونائڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)

 

مشرق وسطی میں جاری کشیدگی، ایران کے ساتھ جنگ اور آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کے سکریٹری چیف جان فیلن کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ پینٹاگون نے بدھ کو دیر رات اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ کے سکریٹری جان فیلن فوری طورسے ٹرمپ انتظامیہ کو چھوڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

پینٹاگون کے چیف ترجمان سین پارنیل نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی بحریہ کے سکریٹری جان فیلن فوری طور پر ٹرمپ انتظامیہ کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ سکریٹری دفاع اور ڈپٹی سکریٹری دفاع کی جانب سے ہم بحریہ کے سکریٹری فیلن کو محکمہ اور امریکن بحریہ کے لیے انجام دی گئیں ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق فیلن کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور نائب سکریٹری دفاع اسمیفن فینبرگ کے ساتھ کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں افسران نے بتایا کہ مینجمنٹ کا طریقہ، ملازمین کی تقرری سے متعلق فیصلوں اور بحریہ کے بحران کا شکار شپ مینوفیکچرنگ پروگرام کو بہتر بنانے کے طریقوں کو لے کر اختلافات بڑھتے جا رہے تھے۔

Published: undefined

اس دوران امریکہ کے سکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے تقریباً 20 دن پہلے ہی امریکہ کے آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو برخاست کر دیا تھا۔ انہوں نے اگست 2023 میں عہدے کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ ان کی مدت کار 4 سال تھی لیکن انہیں 3 سال میں ہی عہدے سے دستبردار ہونا پڑا۔ ابھی ان کی ملازمت کا ایک سال باقی تھا۔ فی الحال بحریہ کی جانب سے اس سینئر افسر کے اچانک عہدہ چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق ہیگسیتھ فین برگ کے ساتھ فیلن کے جن معاملات میں اختلافات تھے ان میں سب سے اہم معاملہ ’گولڈن پلیٹ‘ کے حوالے سے تھا۔ ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق فیلن نے گولڈن پروجیکٹ کی زبردست حمایت کی تھی جس میں نئے جنگی جہازوں اور ایک نئے ’ٹرمپ کلاس‘ ایئر کرافٹ کیریئر پر بھاری خرچ شامل تھا۔ لیکن افسران نے بتایا کہ پینٹاگون کے لیڈر اس پروجیکٹ کو سنبھالنے کے ان کے طریقے سے خوش نہیں تھے۔ نام نہ بتانے کی شرط پر بات کرنے والے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ خاص طور پر فین برگ لگاتار مایوس ہوتے جا رہے تھے اور انہوں نے پروجیکٹ کے کچھ حصوں کو فیلن کے ہاتھوں سے واپس لینا شروع کر دیا تھا۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق فیلن کے اپنے نائب سکریٹری، انڈر سکریٹری ہنگ کاؤ کے ساتھ بھی تعلقات کشیدہ تھے۔ افسران نے بتایا کہ کاؤ، ہیگسیتھ کے قریبی تھے۔ خاص طور پر ان سماجی اور ثقافتی معاملات پر انہوں نے سکریٹری دفاع کی مدت کار کو کافی حد تک متاثر کیا ہے۔ فیلن کے جانے کے بعد اب کاؤ کے چارج سنبھالنے کی امید ہے۔ اس سے پہلے ہیگسیتھ  نے فیلن کے چیف آف اسٹاف، جان ہیریسن کو برخاست کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined