امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نیوکلیئر معاہدے پر راضی نہ ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر ایران نیوکلیئر ڈیل پر اتفاق نہیں کرتا تو امریکہ بمباری کرے گا اور سخت اقتصادی پابندیاں دوبارہ عائد کی جائیں گی۔ رائٹرز کے مطابق، این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نیوکلیئر ڈیل پر رضامند نہیں ہوتا تو وہ ان پر دوبارہ ’سیکنڈری ٹیرف‘ یعنی ثانوی پابندیاں عائد کریں گے، جیسا کہ انہوں نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں کیا تھا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ 2018 میں ٹرمپ نے امریکہ کو ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے سے الگ کر لیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران پر نیوکلیئر پروگرام محدود رکھنے کے عوض اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔ تاہم، امریکہ کے معاہدے سے نکلنے کے بعد ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس سے ایرانی معیشت بحران کا شکار ہو گئی تھی۔
ایرانی حکومت نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران نے ٹرمپ کے خط کا جواب عمان کے ذریعے دے دیا ہے۔ اس خط میں ٹرمپ نے ایران سے نئے نیوکلیئر معاہدے کی اپیل کی تھی۔
Published: undefined
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکہ یمن میں حوثی باغیوں پر فضائی حملے کر رہا ہے، جبکہ ایران پر الزام ہے کہ وہ حوثیوں اور دیگر مسلح گروپوں کی حمایت کر رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں بھی ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اپنے نیوکلیئر پروگرام پر قابو پانے کے لیے کوئی مناسب حل نہیں نکالتا تو امریکہ اور دیگر مغربی ممالک ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات کر سکتے ہیں، جن میں فوجی کارروائی کا امکان بھی شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined