ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر یو این آئی
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے پہلے شدید جھٹکا لگا ہے۔ پیر کو امریکی جج نے 'ہش منی' معاملے میں ان کی سزا منسوخ کرنے کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق ٹرمپ کو سیکس اسکینڈل کو چھپانے کے لیے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے کے لیے قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ جج نے ہونے والے صدر کی اس دلیل کو خارج کر دیا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے ایک فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔
Published: undefined
سزا کو منسوخ کرنے کی عرضی میں ٹرمپ کے وکیلوں نے دلیل دی تھی کہ ان کے صدر کی حکومت کے دوران اس معاملے کو التوا میں رکھنے سے ٹرمپ کے کام کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ غور طلب ہے کہ خفیہ دولت معاملے میں ٹرمپ کو 26 نومبر کو سزا سنائی جانی تھی۔ حالانکہ 5 نومبر کو ہوئے انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے بعد جسٹس جوآن مرچین نے اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ پر 2016 کے صدارتی انتخاب سے پہلے فحش فلم اداکارہ اسٹارمی ڈینیلس سے مبینہ تعلقات چھپانے کے لیے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر دینے کا الزام ہے۔ اس سال مئی میں مین ہٹن کی ایک جیوری نے ٹرمپ کو ادائیگی کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے کے 34 معاملوں میں قصوروار پایا۔
امریکہ کی تاریخ میں یہ پہلی بار تھا جب کسی امریکی صدر یا سابق صدر کو کسی مجرمانہ معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا یا اس پر الزام لگایا تھا۔ وہیں ٹرمپ نے اس سلسلے میں خود کو بے قصور بتاتے ہوئے معاملے کو ان کے 2024 کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کہا تھا۔ ویسے ڈونالڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد کافی پُرجوش ہیں اور وہ ابھی اپنی ٹیم بنانے میں مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔ اگلے سال 20 جنوری کو وہ امریکی صدر کا ایک بار پھر حلف لینے والے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined