عالمی خبریں

ہندوستانیوں کو ملک بدر کریں ٹرمپ، امریکی لیڈر کے بیان پر مچا وبال

اب لینگوین کو کسی بھی معاملے کو ایجنڈے میں شامل کرنے سے پہلے اتفاق رائے قائم کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ اس مذمتی قرارداد کے تحت لیڈر کو کمشنروں کے بارے میں تبصرے کرنے سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر’انسٹاگرام‘</p></div>

تصویر’انسٹاگرام‘

 

 امریکہ میں رہنے والے ہندوستانیوں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے پرامریکی ریاست فلوریڈا کے لیڈر چینڈلر لینگیوین کی شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ہندوستانیوں کو ملک بدر کرنے کے بارے میں ان کے متنازعہ تبصروں کی وجہ سے ہفتہ (18 اکتوبر) کوسٹی کونسل نے انہیں سخت پھٹکار لگائی۔

Published: undefined

واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سٹی کونسل کے فیصلے کے مطابق اب لینگوین کو کسی بھی معاملے کو ایجنڈے میں شامل کرنے سے پہلے اتفاق رائے قائم کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ اس مذمتی قرارداد کے تحت لیڈر کو کمشنروں کے بارے میں تبصرے کرنے سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر کئی پوسٹ میں فلوریڈا کے سینیٹروں نے یونائٹیڈ اسٹیٹ آف امریکہ سے ہندوستانیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایسی ہی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ایک بھی ہندوستانی ایسا نہیں ہے جو یونائٹیڈ اسٹیٹ امریکہ کی پرواہ کرتا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمارا اقتصادی استحصال کرنے اور ہندوستان اور ہندوستانیوں کو مالا مال کرنے کے لیے آئے ہیں۔ امریکہ امریکیوں کے لیے ہے۔

Published: undefined

اپنے تبصروں کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنے کے بعد امریکی لیڈر چینڈلر لینگیوین نے اپنی صفائی دی۔ انہوں نے کہا کہ میرا تبصرہ عارضی ویزا رکھنے والوں کے بارے میں تھا، نہ کہ ہندوستانی امریکی کمیونٹی کے بارے میں۔

Published: undefined

ایک اور پوسٹ میں لینگوین نے ہندوستانیوں پر امریکہ کا فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا۔ غور طلب ہے کہ ہندوستانی نژاد ہرجندر سنگھ پر فلوریڈا ٹرن پائیک پر غیر قانونی یو ٹرن لینے کے بعد تین لوگوں کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ 2 اکتوبر کی ایک پوسٹ میں لینگوِن نے امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ سے یوم پیدائش کی مبارکباد کے طور پر تمام ہندوستانیوں کے ویزا منسوخ کر نے کی اپیل کی تھی۔

Published: undefined

لینگوین نے’ ایکس‘ پر لکھا کہ آج میری سالگرہ ہے اور میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ ڈونالڈ ٹرمپ تمام ہندوستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیں اور انہیں فوری طور پر ملک بدر کر دیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی رہنما نے کہا کہ ہندوستانی صرف امریکیوں کی جیبیں خالی کرنے کے لیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined