’ٹیرف جنگ‘ سے اس وقت پوری دنیا میں زبردست ہلچل مچی ہوئی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل اپنے فیصلوں سے دوسرے ملکوں کو پریشانی میں ڈال رہے ہیں۔ اس درمیان انہوں نے ایک اور چونکانے والا بیان دے دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ بہت جلد فارماسیوٹیکلس یعنی دوا صنعت پر ایک بڑا ٹیرف لگانے کا اعلان کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ریپبلکن کانگریسنل کمیٹی (این آر سی سی) کے ذریعہ منعقد ڈنر کے دوران دیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس قدم کا مقصد دوا کمپنیوں پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ چین جیسے ملکوں سے اپنی مینوفیکچرنگ یونٹیں ہٹا کر امریکہ میں قائم کریں اور گھریلو ضرورتوں کو پورا کریں۔
Published: undefined
ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ اگر دواؤں پر ٹیرف کا اعلان ہوتا ہے تو اس کا اثر دنیا بھر کی دوا صنعت پر پڑ سکتا ہے۔ اس سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ نے فارماسیوٹیکلس اور سیمی کنڈکٹر کو اپنی جوابی ٹیریف پالیسی کے دائرے سے باہر رکھا تھا۔ لیکن اب وہ اپنی بات سے انحراف کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ آنے والے مہینوں میں اسپات، ایلیومینیم، تیل اور گیس، فارماسیوٹیکلس اور سیمی کنڈکٹر سمیت دیگر طرح کی درآمدات پر ٹیرف لگائیں گے۔ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا، ’’ہمارے پاس ہر کسی کے اوپر ایک بڑا فائدہ ہے، کیونکہ ہم سب سے بڑا بازار ہیں۔ اس لیے ہم بہت جلد فارماسیوٹیکلس پر ایک بڑا ٹیرف اعلان کرنے جا رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
حالانکہ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ ٹیرف کتنا ہوگا یا کن ملکوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کے اس بیان نے عالمی دوا صنعت اور بین الاواقوامی تجارتی تعلقات میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔
Published: undefined
ٹرمپ کے اس بیان سے کچھ ہی گھنٹے قبل ان کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے کہا تھا کہ امریکہ کو آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تجارتی نقصان کو کم کرنے کے لیے ٹیرف سے حاصل پیسوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ گریر نے امریکہ کے 1.2 ٹریلین ڈالر کے عالمی تجارتی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایک اسٹریٹیجک قدم بتایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined