عالمی خبریں

ٹرمپ اب ہندوستانی چاول پر لگا سکتے ہیں نئےٹیرف!

میٹنگ میں موجود کسانوں نے ٹرمپ پر سخت موقف اختیار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ ان کا موقف تھا کہ بیرون ملک سے کم قیمت والے چاول امریکی بازٓروں پر منفی اثر ڈال رہے ہیں اور مقامی قیمتوں کو نیچے دھکیل رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ٹرمپ</p></div>

امریکی صدر ٹرمپ

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واضح طور پر زرعی درآمدات پر نئے محصولات لگانے کا عندیہ دیا ہے، جس میں ہندوستانی چاول اور کینیڈین کھاد شامل ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ کا یہ اقدام امریکی کسانوں کی شکایت کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سستے غیرملکی سامان کے ذریعہ امریکی مینوفیکچررس کو نقصان پہنچا نے کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ گول میز میٹنگ کے دوران ہندوستان اور کینیڈا پر نئے محصولات عائد کرنے کا اشارہ دیا تاکہ محصولات سے متاثر امریکی کسانوں کے لیے 12 بلین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان دعوؤں کی تحقیقات کرے گی کہ کچھ ممالک امریکی مارکیٹ میں کم قیمت پر چاول کی ڈمپنگ کررہے ہیں۔

Published: undefined

میٹنگ میں موجود کسانوں نے ٹرمپ پر سخت موقف اختیار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ ان کا موقف تھا کہ بیرون ملک سے کم قیمت والے چاول امریکی بازٓروں پر منفی اثر ڈال رہے ہیں اور مقامی قیمتوں کو نیچے دھکیل رہے ہیں۔ کسانوں کی شکایات پر ٹرمپ کا ردعمل تلخ تھا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایسا کرنے والے ممالک دھوکہ دے رہے ہیں اور اشارہ دیا کہ اس کے بعد نئے ٹیرف لگائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کھاد بھی اگلا ہدف ہو سکتی ہے، کیونکہ امریکی پیداوار کو بڑھانے کے لیے سخت ٹیرف میز پر ہیں۔

Published: undefined

لوزیانا میں واقع کینیڈی رائس ملزکی سی ای او میرل کینیڈی نے ٹرمپ کو بتایا کہ ڈمپنگ کرنے والے سب سے اوپر ممالک میں ہندوستان، تھائی لینڈ اور چین شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چین کا چاول براہ راست امریکہ نہیں بلکہ پورٹو ریکو بھیجا جا رہا ہے جس کی وجہ سے جنوبی امریکہ کے چاول پیدا کرنے والوں کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ کینیڈی نے صدر کو بتایا کہ ٹیرف کام کر رہے ہیں، لیکن ہمیں انہیں دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے حیرت سے پوچھا ’آپ اور چاہتے ہیں؟ امریکی صدر نے کسانوں سے کہا کہ انہیں (دوسرے ممالک) ڈمپنگ نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے فوری طور پر ٹریژری سکریٹری اسکاٹ بیسنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ان ممالک کو لکھیں جن کا حوالہ کسانوں نے غیر منصفانہ مقابلے کے ذرائع کے طور پر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined