عالمی خبریں

ٹرمپ مواخذے کی کارروائی میں شریک ہوں یا شکایت کرنا بند کریں، امریکی کانگریس

مواخذے کے معاملہ میں ٹرمپ کی مصیبتوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اب امریکی کانگریس نے ان سے کہا ہے کہ وہ چار دسمبر کو کارروائی کی پہلی سماعت میں شریک ہوں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امریکی کانگریس کی کمیٹی نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ یا تو مواخذے کی کارروائی میں شرکت کریں یا پھر شکایت کرنا بند کریں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہاؤس جیوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین جیرولڈ نیڈلر کا کہنا تھا کہ اگر صدر سماعت کے موقع پر آئیں گے تو وہ گواہوں سے سوال کرنے کے مجاز ہوں گے۔

Published: undefined

واضح رہے امریکی صدر پر الزام ہے کہ انھوں نے یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد روک لی تھی تاکہ وہ یوکرین کے نو منتخب صدر کو اس بات پر مجبور کر سکیں کہ وہ سابق امریکی نائب صدر اور صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کروائیں۔

Published: undefined

مواخدے کی کارروائی میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ آیا امریکی صدر نے بائیڈن کے خلاف تحقیقات نہ کرنے پر یوکرین کو امداد روکنے کی دھمکی دی تھی یا نہیں۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ امریکہ کے ایوان نمائندگان میں صدر کے مواخذے کے لیے کی جانے والی تحقیقات کو ایک ’انتقامی کارروائی‘ قرار دیتے ہیں۔

Published: undefined

کمیٹی کے چیئرمین نیڈلر کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ وہ گذشتہ صدور کی طرح بذات خود یا وکیل کے ذریعے اس انکوائری کا حصہ بنیں گے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اس بات پر بھی بحث کریں گے کہ کیا ٹرمپ پر لگے الزامات کانگریس کو اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ مواخدے کی انکوائری کا حکم دے سکے۔‘

Published: undefined

واضح رہے کہ اگر ٹرمپ کو دو تہائی اکثریت مجرم قرار دے دیتی ہے، جو کہ انتہائی مشکل ہے، تو وہ امریکہ کے پہلے صدر ہوں گے جنھیں مواخذے کے ذریعے ہٹایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined