عالمی خبریں

ٹرمپ کی کابینہ میں ایک اور ہندوستانی نژاد شخصیت، ہرمیت ڈھلوں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل منتخب

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد امریکی وکیل ہرمیت ڈھلوں کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر کیا۔ وہ سکھ برادری سے تعلق رکھتی ہیں اور اظہار رائے کی آزادی اور آئینی حقوق کی محافظ کے طور پر جانی جاتی ہیں

<div class="paragraphs"><p>ہرمیت ڈھلوں، تصویر&nbsp;Gettyimages</p></div>

ہرمیت ڈھلوں، تصویر Gettyimages

 

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں ایک اور ہندوستانی نژاد شخصیت کو شامل کیا ہے۔ مشہور امریکی وکیل ہرمیت کور ڈھلوں کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ہرمیت ڈھلوں اظہار رائے کی آزادی اور آئینی حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں اور سکھ برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔

Published: undefined

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں ہرمیت ڈھلوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہرمیت نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سینسرشپ کے خلاف آواز بلند کی اور کارپوریٹ کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف قانونی مقدمات دائر کیے۔ ہرمیت ڈھلوں کا شمار ملک کی بہترین الیکشن اٹارنیز میں ہوتا ہے۔ انہیں سکھ برادری کا ایک نمایاں رکن مانا جاتا ہے اور اب وہ محکمہ انصاف میں آئینی حقوق کی محافظ کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔

Published: undefined

ہرمیت ڈھلوں کی زندگی:

ہرمیت کے ڈھلوں 2 اپریل 1969 کو چنڈی گڑھ، ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ جب وہ دو سال کی تھیں تو ان کا خاندان امریکہ منتقل ہو گیا۔ ان کی پرورش نارتھ کیرولائنا میں ہوئی لیکن بعد میں وہ نیویارک چلی گئیں۔

ہرمیت نے ڈارٹماؤتھ کالج سے انگریزی میں گریجویشن کیا اور اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز بطور لا کلرک کیا۔ بعد میں انہوں نے محکمہ انصاف کے کانسٹیٹوشنل ٹورٹس سیکشن کے لیے کام کیا اور 2006 میں اپنی لا فرم ’ڈھلوں لا گروپ‘ کی بنیاد رکھی۔

ہرمیت اس وقت عوام میں مشہور ہوئیں جب ریپبلکن نیشنل کنونشن میں، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے، انہوں نے ایک مذہبی دعا ’ارداس‘ کی۔ ان کی اس شمولیت کو سکھ برادری نے بہت سراہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined