عالمی خبریں

مالی میں تین ہندوستانی شہری اغوا، القاعدہ سے منسلک گروہ پر شبہ؛ ریسکیو آپریشن جاری

مالی میں سیمنٹ فیکٹری سے تین ہندوستانی شہریوں کو اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، مگر القاعدہ سے منسلک گروہ پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / اے آئی</p></div>

علامتی تصویر / اے آئی

 

مغربی افریقی ملک مالی میں تین ہندوستانی شہریوں کے اغوا کی اطلاع سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ واقعہ یکم جولائی کو مالی کے مغربی شہر ’کایس‘ میں پیش آیا، جہاں ’ڈائمنڈ سیمنٹ فیکٹری‘ میں کام کرنے والے تین ہندوستانی ملازمین کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

ہندوستان کی وزارتِ خارجہ نے اس واقعے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے مالی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان شہریوں کی جلد اور محفوظ بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، ’’ہم مسلسل مالی حکام سے رابطے میں ہیں اور ہر ممکن سفارتی کوششیں جاری ہیں۔‘‘

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق حملہ آور ایک گروہ کی شکل میں فیکٹری میں داخل ہوئے اور وہاں موجود تین ہندوستانی ملازمین کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اغوا کی یہ واردات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مالی میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اگرچہ اغوا کی ذمہ داری کسی تنظیم نے باضابطہ طور پر قبول نہیں کی ہے، تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کے پیچھے القاعدہ سے منسلک گروہ ’جماعت نصرۃ الاسلام والمسلمین‘ (جے این آئی ایم) کا ہاتھ ہو سکتا ہے، جو مالی میں کئی پرتشدد کارروائیوں کی ذمہ داری پہلے بھی قبول کر چکا ہے۔ اسی ہفتے گروہ نے کچھ دیگر حملوں کی ذمہ داری تو قبول کی ہے، مگر اغوا کے بارے میں کوئی دعویٰ نہیں کیا۔

Published: undefined

مالی میں اس نوعیت کے حملے اور اغوا کی وارداتیں نئی نہیں ہیں۔ گزشتہ سال 17 ستمبر کو راجدھانی باماکو میں دہشت گرد حملوں میں 77 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس سے کچھ دن قبل 7 ستمبر 2023 کو نائجر دریا پر ایک کشتی پر حملے میں 74 افراد مارے گئے تھے، جن میں عام شہری، حملہ آور اور سکیورٹی اہلکار شامل تھے۔

اغوا شدہ ہندوستانی شہریوں کی شناخت اور ان کے خاندانوں سے متعلق معلومات ظاہر نہیں کی گئی ہیں، تاہم سرکاری ذرائع نے ان کے ہندوستانی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ مقامی حکام اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ہندوستانی سفارت خانہ مقامی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔

Published: undefined

ماہرین کے مطابق مغربی افریقہ کے اس خطے میں غیر ملکی کارکن، خاص طور پر تعمیراتی اور صنعتی شعبے سے وابستہ افراد، دہشت گرد گروہوں کا آسان ہدف بنتے جا رہے ہیں۔ اغوا کا مقصد اکثر تاوان وصولی، حکومتوں پر دباؤ ڈالنا یا سیاسی مطالبات منوانا ہوتا ہے۔ ہندوستانی حکومت اس صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ شہریوں کی جلد بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined