عالمی خبریں

'جو وعدہ کیا وہ نبھایا'، سنیتا ولیمس کی واپسی پر ٹرمپ کا اظہار خوشی، مسک اور 'ناسا' کا کیا شکریہ

ایلون مسک نے بھی 'ناسا' اور اسپیس ایکس کی ٹیموں کو ان کی کامیاب واپسی کے لیے مبارک باد دیتے ہوئے مشن کو ترجیح دینے کے لیے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی 

ہند نژاد امریکی خلا باز سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کی 9 مہینے بعد خلا سے واپسی ہو گئی ہے۔ دونوں اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول سے زمین پر اترے۔ ان کی واپسی سے دنیا بھر میں زبردست خوشی کی لہر ہے۔ اب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا اس سلسلے میں بیان سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا، "جو وعدہ کیا تھا، وہ نبھایا گیا۔ آج وہ محفوظ طور پر 'گلف آف امریکہ' میں لوٹ آئے، اس کے لیے ایلون مسک، اسپیس ایکس اور ناسا کا شکریہ۔"

وہیں ایلون مسک نے بھی 'ناسا' اور اسپیس ایکس کی ٹیموں کو ان کی کامیاب واپسی کے لیے مبارک باد دی اور مشن کو ترجیح دینے کے لیے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

'ناسا' کرو-9 کے خلائی مسافروں نے اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول کے کامیاب اسپلیش ڈاؤن کے بعد 9 مہینے میں پہلی بار زمین کی ہوا میں سانس لی۔ خلائی مسافر، جیسا کی روایت ہے، اسٹریچر پر کیپسول سے اترے۔ اسپیس ایکس کے ذریعہ یہ احتیاط طویل مدت کے خلائی مشن سے لوٹنے والے سبھی خلائی مسافروں کے لیے برتی جاتی ہے۔

Published: undefined

ایلون مسک نے ناسا کے ساتھ مل کر اپنے ڈریگن جہاز کو خلا میں بھیجا تھا۔ آج بدھ کو ہندوستانی وقت کے مطابق 3:27 بجے ڈریگن کیپسول نے فلوریڈا کے سمندری سطح پر کامیاب لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ ناسا نے اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے اسپیس ایکس کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اسٹار لائنر خلائی جہاز میں کچھ خرابی کی وجہ سے تاخیر ہوئی جو پچھلے سال گرمیوں میں بُچ ولمور اور سنیتا ولیمس کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹیسٹ اڑان کے دوران سامنے آئی تھی۔ جس کی وجہ سے خلائی مسافر ایک ہفتے کے بجائے نو مہینے تک خلا میں رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined