عالمی خبریں

اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل سے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری سے متعلق تمام سرگرمیاں بند کرنے پر زور دیا

اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ذریعہ اتوار کے روز آبادکاری کی منصوبہ بندی کے طریقہ کار میں ترمیم کے فیصلے سے انٹونیو گوٹیریس بہت پریشان ہیں۔

اقوام متحدہ، تصویر آئی اے این ایس
اقوام متحدہ، تصویر آئی اے این ایس 

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے پیر کے روز اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری سے متعلق تمام سرگرمیاں فوری اور مکمل طور پر بند کرے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اپنے بیان میں، اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ذریعہ اتوار کے روز آبادکاری کی منصوبہ بندی کے طریقہ کار میں ترمیم کے فیصلے سے انٹونیو گوٹیریس بہت پریشان ہیں۔

Published: undefined

فرحان حق نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری کی منصوبہ بندی کے عمل کو تیزی آنے کا امکان ہے۔ گوٹیریس اگلے ہفتے اسرائیلی منصوبہ بندی کے اہلکاروں کے ذریعہ 4,000 سے زیادہ سیٹلمنٹ ہاؤسنگ یونٹس پر ممکنہ پیش رفت پر بھی کافی فکرمند تھے۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا، "سکریٹری جنرل اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ بستیاں بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور ایک قابل عمل دو ریاستی حل اور منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے حصول میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بستیوں کی توسیع کشیدگی اور تشدد کا ایک اہم محرک ہے اور اور انسانی ضروریات کو مشکل بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکرٹری جنرل نےاسرائیل کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کے فیصلوں کو روکے اور اسے واپس لے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی تمام سرگرمیوں کو فوری اور مکمل طور پر بند کرے اور اس سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریوں کا مکمل طور پر احترام کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined