عالمی خبریں

امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد منظور

امریکی ایوان کی 234 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ووٹنگ کے ذریعے کسی اسپیکر کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ ایوان نے 210 کے مقابلے 216 ووٹوں کے ذریعے میکارتھی کو ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا

<div class="paragraphs"><p>کیون میکارتھی / Getty Images</p></div>

کیون میکارتھی / Getty Images

 
Bloomberg

واشنگٹن: ریپبلکن پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کیون میکارتھی کو امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ میکارتھی کو اسپیکر کے عہدے سے ہٹانے کے حق میں پیش کی گئی تحریک پر منگل کو ووٹنگ ہوئی۔ ایوان نے 210 کے مقابلے 216 ووٹوں پر میکارتھی کو ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔

Published: undefined

امریکی ایوان کی 234 سالہ تاریخ میں کیون میکارتھی ایوان نمائندگان کے پہلے اسپیکر ہیں جنہیں ووٹنگ کے ذریعے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ پارٹی کے کچھ قانون سازوں کے اس اقدام نے آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت والی ریپبلکنز کے اندرونی تنازعہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔خیال رہے کہ پچھلے ہفتے کیون نے امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کو روکنے کے لیے سٹاپ گیپ فنڈنگ ​​بل کو ایوان نمائندگان میں منظور کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس پر کچھ ریپبلکن ناراض تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے کیون میکارتھی کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت کی۔ ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی اکثریت میں ہے۔

Published: undefined

کیون میکارتھی نے اپنے چیمبر سے نکلتے ہی کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ فلوریڈا کے کنزرویٹو میٹ گیٹز نے کیون میکارتھی کے خلاف ووٹ دینے کے بعد کہا کہ کوئی بھی ان پر بھروسہ نہیں کرتا کیونکہ میکارتھی اس لائق نہیں ہیں۔ کیون میکارتھی نے بہت سے متضاد وعدے کیے اور جب وہ انہیں پورا نہ کر سکے تو ہار گئے۔ اطلاعات کے مطابق 7 ریپبلکن ایم پیز نے کیون میک کارتھی کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت میں ووٹ دیا اور تمام ڈیموکریٹک ایم پیز نے بھی انہیں عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔ تاہم، کیون نے ڈیموکریٹک ارکان پارلیمنٹ سے ان کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ