عالمی خبریں

ظلم کرنے والوں کو نہ فراموش کریں گے اور نہ ہی معاف: زیلنسکی

روس کی جانب سے یوکرین پر مزید حملوں کے انتباہ کے بعد زیلنسسکی نے اپنے خطاب میں برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ قتل عام ہے، ناصرف قتل عام بلکہ سوچا سمجھا قتل عام ہے۔

ولودیمیر زیلنسکی، تصویر آئی اے این ایس
ولودیمیر زیلنسکی، تصویر آئی اے این ایس 

کیف: پڑوسی ملک روس کی جانب سے جنگ کا شکار ہونے والے ملک یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ انہوں نے روس کے حملوں کے دوران بچوں، خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ روس کی جانب سے یوکرین پر مزید حملوں کے انتباہ کے بعد زیلنسسکی نے اپنے خطاب میں برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ قتل عام ہے، ناصرف قتل عام بلکہ سوچا سمجھا قتل عام ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم معاف نہیں کریں گے، ہم نہیں بھولیں گے، ہم ہر اس شخص کو سزا دیں گے جس نے ہماری سرزمین پر ظلم کیا ہے، ظلم کرنے والوں کے لیے اس زمین پر قبر کے سوا کوئی پرسکون جگہ نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ روسی افواج نے آج یوکرین کے شہروں کو ہوائی، زمینی اور سمندری راستوں سے مزید حملوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا جس کا مقصد خونریز تنازع سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو