عالمی خبریں

اسرائیلی پارلیمنٹ میں الجزیرہ کی نشریات پر پابندی کی اجازت دینے کا قانون منظور

اسرائیلی پارلیمنٹ نے قانون منظور کیا جس سے حکومت کو الجزیرہ کی نشریات پر پابندی کا اختیار مل گیا۔ 71 ارکان نے حمایت کی، 10 نے مخالفت کی

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
Ramsey Cardy

یروشلم: اسرائیلی قانون سازوں نے پیر کے روز ایک قانونی ترمیم کو منظوری دی ہے جس میں حکومت کو ملک میں قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات پر پابندی لگانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ منظوری کے بعد وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ اس پر جلد ہی عمل درآمد کریں گے۔

Published: undefined

اس بل کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں 71 ارکان کی حمایت سے منظور کیا گیا جب کہ 10 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ نئے قانون سے وزیر اعظم اور وزیر مواصلات کو اسرائیل میں کام کرنے والے کسی غیر ملکی چینل کو "قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ" سمجھے جانے پر اسے بند کرنے کا اختیار ملتا ہے۔

Published: undefined

اس قانون کے تحت وزیر مواصلات سے مطالبہ ہوگا کہ وہ اسرائیل میں کسی چینل کے آپریشنز بند کرنے کے لیے وزیر اعظم کی منظوری حاصل کرنے کے واسطے وزیر اعظم کو اس بات پر قائل کریں کہ "غیر ملکی چینل کا مواد ملک کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔‘‘

Published: undefined

اس قانون سے متعلقہ وزیر کو حکومت کا حتمی فیصلہ آنے کے بعد غیر ملکی نشریاتی ادارے کے دفتر کو بند کرنے اور اس کے ساز و سامان ضبط کرنے کا بھی اختیار ملتا ہے۔

پارلیمنٹ میں اس قانون پر ووٹنگ سے قبل نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چینل ’’اب اسرائیل سے نشریات نہیں کرے گا، اور اب وقت آ گیا ہے کہ حماس کے نقیب کو اسرائیل سے نکال دیا جائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined