عالمی خبریں

بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی آج ہوگی، یہ شخصیات ہوں گی شامل، 70 سال بعد منعقد ہو رہی تقریب

اس طرح کی تقریب آخری بار کوئی 70 سال قبل دیکھی گئی تھی، جب چارلس کی مرحوم والدہ ملکہ الزبتھ دوم کو جون 1953 میں تاج پہنایا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
WPA Pool

لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کیملا کی آج ویسٹ منسٹر ایبے چرچ میں تاج پوشی کی جائے گی۔ بکنگھم پیلس کی طرف سے بتایا گیا کہ بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی میں 2200 شخصیات شریک ہوں گی، جن میں شاہی خاندان کے افراد، عالمی رہنما اور پرنس آف ویلز کے طور پر ان کے خیراتی اقدامات سے وابستہ ہندوستانی کمیونٹی کے کارکنان شامل ہیں۔

Published: undefined

نائب صدر جگدیپ دھنکھر اس شاندار تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں۔ اس طرح کی تقریب آخری بار کوئی 70 سال قبل دیکھی گئی تھی، جب چارلس کی مرحوم والدہ ملکہ الزبتھ دوم کو جون 1953 میں تاج پہنایا گیا تھا۔ بکنگھم پیلس نے کہا، ’’تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ 203 ممالک کے بین الاقوامی نمائندے بھی شامل ہوں گے، جن میں تقریباً 100 سربراہان مملکت ہوں گے۔‘‘

Published: undefined

چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سوربھ پھڈکے بھی ہوں گے، جو پرنس فاؤنڈیشن بلڈنگ کرافٹ پروگرام سے فارغ التحصیل ہیں اور اسکاٹ لینڈ کے ڈمفریز ہاؤس میں چارلس کے قائم کردہ پرنس فاؤنڈیشن اسکول آف ٹریڈیشنل آرٹس میں تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ گلفشاں بھی تقریب کے شرکاء میں شامل ہیں، جنہیں 2022 میں پرنس ٹرسٹ گلوبل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Published: undefined

تقریب کے مدعو ہونے والوں میں جئے پٹیل بھی ہیں، جو کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی نژاد کینیڈین ہیں، جنہوں نے مئی 2022 میں پرنس ٹرسٹ کینیڈا کے نوجوانوں کے روزگار کے پروگرام کو مکمل کیا۔ اراکین پارلیمنٹ، سابق برطانوی وزرائے اعظم، چرچ اور دیگر مذاہب کے نمائندے، ملکی دفاعی خدمات کے نمائندے، نوبل انعام یافتہ اور برٹش ایمپائر میڈل (بی ای ایم) حاصل کرنے والے افراد بھی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

Published: undefined

ممبئی کے ’ڈبّا والوں‘ نے لندن میں بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی سے قبل روایتی 'پنیری پگڑی' اور 'اُپرنے' بھیجے ہیں۔ 'پنیری پگڑی' 19ویں صدی سے رائج ایک روایتی پگڑی ہے، جسے مہاراشٹر کے پونے علاقے میں فخر اور عزت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ دوسری طرف، 'اپرنے' ایک اسکارف ہے جو روایتی تقریبات میں مردوں کے کندھے پر ڈالا جاتا ہے۔ ڈباوالے ممبئی میں گھروں اور ریستوراں سے لوگوں کے دفاتر تک گرم کھانا پہنچاتے ہیں۔ ان کا کھانا وقت پر پہنچانے کا نظام پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ممبئی کے ڈبّاوالوں کا برطانوی شاہی خاندان سے طویل تعلق ہے۔ جب شہزادہ چارلس نے 2003 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے ڈبووالوں سے ملاقات کی تھی اور ان کے کام کرنے کے انداز کی تعریف کی تھی۔

Published: undefined

ہندوستانی نژاد مشہور بزنس مین لارڈ کرن بلیموریا نے حال ہی میں کہا تھا کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم ہندوستان کے سرکاری دورے پر جانا چاہتے ہیں اور اس کی جلد منصوبہ بندی کی جانی چاہئے۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کیملا کی تاجپوشی کی تقریب سے قبل پارلیمنٹ کمپلیکس کے ویسٹ منسٹر ہال میں ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بلیموریا نے کہا کہ انہیں ہندوستان-برطانیہ تعلقات کا مسئلہ اٹھانے کا موقع ملا اور انہوں نے بادشاہ سے ہندوستان کا دورہ کرنے کی درخواست کی۔ اس سے قبل بادشاہ چارلس سوم نے نومبر 2019 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت وہ پرنس آف ویلز تھے اور انہوں نے ممبئی میں اپنی 71ویں سالگرہ منائی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined