عالمی خبریں

ترکی میں خوفناک آتشزدگی: اگر یہ سازش ہے تو سازشی کا سینہ چیر دیں گے! ایردوآن کا اعلان

ترک صدر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن / تصویر یو این آئی
ترک صدر رجب طیب ایردوآن / تصویر یو این آئی Xinhua

انقرہ: ملک میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔

Published: undefined

ترک صدر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ترکی کے جنوبی علاقوں میں آتشزدگی کے باعث اب تک دو فائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ خیال رہے ترکی کی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں خوفناک آتشزدگی کے تخریبی عناصر کار فرما ہیں اور یہ کہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined