عالمی خبریں

’ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ، اس کی مدد سے میں نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں‘، ٹرمپ کا پھر دعویٰ

ٹرمپ نے 11 ماہ مکمل ہونے پر خطاب میں کہا کہ ٹیرف سے 8 جنگیں رکیں اور امریکہ نے زیادہ کمائی۔ مہنگائی پر کم بات کی، تارکینِ وطن پر تنقید کی اور ہندوستان پر ٹیرف کم کرنے کا اشارہ دیا

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ٹرمپ / آئی اے این ایس</p></div>

امریکی صدر ٹرمپ / آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اقتدار کے 11 ماہ مکمل ہونے پر وائٹ ہاؤس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف ان کا پسندیدہ انگریزی لفظ ہے اور اسی پالیسی کی مدد سے انہوں نے اپنے پہلے 10 ماہ میں دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔ ٹرمپ کے مطابق ٹیرف نہ صرف امریکہ کے لیے ایک مؤثر سفارتی ہتھیار ثابت ہوئے بلکہ ان کی بدولت امریکی معیشت نے توقع سے کہیں زیادہ آمدنی بھی حاصل کی۔

خطاب میں ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار سنبھالتے وقت انہیں ایک بڑا بحران وراثت میں ملا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پالیسیوں کے باعث امریکہ آج پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے اور دنیا اب امریکہ کا مذاق نہیں اڑاتی بلکہ اس کا احترام کرتی ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے زور دیا کہ کینیڈا، میکسیکو، برازیل اور ہندوستان سمیت متعدد ممالک پر عائد ٹیرف سے امریکی معیشت کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹیرف کے نتیجے میں امریکہ نے اندازوں سے زیادہ رقم کمائی، جس سے مستقبل میں ایک بڑے معاشی ابھار کی بنیاد پڑے گی۔ تاہم انہوں نے مہنگائی اور روزمرہ اخراجات پر تفصیلی گفتگو سے گریز کیا، البتہ یہ ضرور کہا کہ گروسری، گاڑیوں اور دیگر اشیا کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں اور توانائی و خوراک کی قیمتیں قابو میں ہیں۔

دوسری جانب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اپریل سے ستمبر 2025 کے دوران غذائی اشیا کی قیمتوں میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا، جس میں بیف اور کیلے کی قیمتیں نمایاں طور پر بڑھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیرف کے باعث امریکی خاندانوں کے سالانہ اخراجات اوسطاً دو سے آٹھ لاکھ روپے تک بڑھ گئے ہیں۔

Published: undefined

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں غیر قانونی تارکینِ وطن پر بھی سخت موقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ افراد امریکی ملازمتیں چھین رہے ہیں، رہائشی بحران پیدا کر رہے ہیں اور صحت و تعلیم کی سہولتوں پر بوجھ بن رہے ہیں۔ تاہم رپورٹس کے مطابق تارکینِ وطن زراعت اور تعمیرات جیسے شعبوں میں معیشت کو سہارا دیتے ہیں اور ٹیکس کی صورت میں زیادہ حصہ واپس کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے ہندوستان-پاکستان کشیدگی سمیت مختلف تنازعات میں ثالثی کے دعوے بھی دہرائے، جبکہ ہندوستان مسلسل واضح کرتا آیا ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کی براہِ راست بات چیت کا نتیجہ تھی۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہندوستان پر عائد ٹیرف مستقبل میں مرحلہ وار کم کیے جائیں گے کیونکہ روسی تیل کی خرید میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined