عالمی خبریں

تنزانیہ کی پہلی خاتون صدر سامیہ حسن کی حلف برداری

61 سالہ سامیہ حسن نے تنزانیہ کے تجارتی دارالحکومت دارالسلام میں جمعہ کو اسٹیٹ ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اور صدارتی فرائض منصبی سنبھال لیے ہیں۔

تنزانیہ کی پہلی خاتون صدر سامیہ حسن / Getty Images
تنزانیہ کی پہلی خاتون صدر سامیہ حسن / Getty Images 

تنزانیہ کی نائب صدر سامیہ صولحو حسن نے ملک کی پہلی خاتون صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کے پیش رو صدر جان بومبيه ماغوفولی پُراسرار علالت کے بعد وفات پاگئے تھے۔ 61 سالہ سامیہ حسن نے تنزانیہ کے تجارتی دارالحکومت دارالسلام میں جمعہ کو اسٹیٹ ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اور صدارتی فرائض منصبی سنبھال لیے ہیں۔ جان بومبيه ماغوفولی کی موت کا بدھ کو اعلان کیا گیا تھا۔ وہ دو ہفتے تک منظرعام سے غائب رہے تھے۔

Published: undefined

ماغوفولی 27 فروری کے بعد نظر نہیں آئے۔ ان کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں کہ وہ کووِڈ-19 کا شکار ہوگئے تھے اور اسی کے مرض میں مبتلا ہو کر ان کی وفات ہوئی تھی، لیکن سامیہ حسن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ سابق صدر کی موت دل کے عارضے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Published: undefined

سامیہ حسن مشرقی افریقہ میں واقع تنزانیہ کی پہلی خاتون صدر کے علاوہ سلطنت زنجبار سے تعلق رکھنے والی پہلی صدر بھی ہیں۔ زنجبار جمہوریہ تنزانیہ کی یونین کا حصہ ہے۔ وہ 5 نومبر 2015ء کو ملک کی نائب صدر منتخب ہوئی تھیں۔ وہ برطانیہ کی مانچسٹر سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور سنہ 2000ء سے ملکی سیاست میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سلطنت زنجبار کی پارلیمان کی رکن اور یونین وزیر بھی رہ چکی ہیں۔

Published: undefined

وہ اپنے پیش رو صدر کے مقابلے میں مختلف قائدانہ صلاحیتوں کی حامل ہیں۔ ماغوفولی اپنی سخت گیر پالیسیوں کے سبب ’’بلڈوزر‘‘ کے عرفی نام سے مشہور تھے۔ انھوں نے اپنے مخالفین کے خلاف سخت رویہ اپنایا تھا جس کی وجہ سے انھیں کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ تاہم ان کی حکومت اپنے مخالفین سے سخت گیر طرزِعمل اپنانے کی تردید کرتی رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined