عالمی خبریں

خلا میں تاریخ رقم کر رہی ہیں سنیتا، 900 گھنٹے تحقیقی کام اور 62 گھنٹے خلائی چہل قدمی

ہند نژاد امریکی خلابازسنیتا ولیمس خلا میں 600 سے زیادہ دن گزار چکی ہیں۔ انہوں نے 62 گھنٹے 9 منٹ تک 'اسپیس واک' کیا ہے جو کسی بھی خاتون خلا باز کی طرف سے کیا گیا سب سے لمبا وقت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سنیتا ولیمس (فائل)، ویڈیو گریب</p></div>

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سنیتا ولیمس (فائل)، ویڈیو گریب

 

ہند نژاد امریکی خلا باز سنیتا ولیمس خلا میں پھنسے ہونے کے باوجود نئی نئی تاریخ رقم کرتی جا رہی ہیں۔ سنیتا گزشتہ سال جون مہینے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے 900 گھنٹے سے زیادہ تحقیقی کام کیا اور کئی غیر معمولی تجربات میں حصہ بھی لیا۔

Published: undefined

خلا میں 600 سے زیادہ دن گزار چکیں 59 سالہ سنیتا ولیمس نے 62 گھنٹے 9 منٹ تک اسپیس واک کیا ہے جو کسی بھی خاتون خلا باز کی طرف سے کیا گیا سب سے لمبا وقت ہے۔ انہوں نے 16 اور 30 جنوری کو دو اہم اسپیس واک کیے جن میں ایک 5 گھنٹے 26 منٹ اور دوسرا 6 گھنٹے کا تھا۔ اتنا ہی نہیں مشن کے دوران انہیں آئی ایس ایس کا کمانڈر بھی بنایا گیا جو کسی بھی خلائی مسافر کے لیے بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔ آئی ایس ایس کو انسانی تاریخ کا سب سے مہنگا انجینئرنگ پروجیکٹ مانا جاتا ہے جو گزشتہ 25 سال سے مسلسل جاری ہے۔

Published: undefined

اپنے مشن کے دوران سنیتا نے بوئنگ اسٹارلائنر کو اڑانے کا بھی کام کیا جسے انہوں نے خود بنانے میں مدد کی تھی اور ناسا کو 4.2 ارب ڈالر میں پڑا۔ آئی ایس ایس میں انہوں نے کئی آلات کو بدلا، صفائی اور بہت سا کچرا زمین پر واپس بھیجنے میں مدد کی۔ وہ 150 سے زیادہ سائنسی تجربات میں شامل رہیں، جس میں 900 گھنٹے تحقیق کی گئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سنیتا ولیمس اور ان کے ساتھ خلا باز بُچ ولمور نے 5 جون 2023 کو بوئنگ اسٹارلائنر جہاز سے اُڑان بھری تھی اور اگلے دن آئی ایس ایس پر پہنچ گئے تھے۔ یہ مشن صرف 8 دن کا ہونا تھا لیکن تکنیکی خرابیوں، اسپیس ڈیبری (خلائی ملبے) اور ہیلیم اخراج جیسے مسائل کی وجہ سے یہ مہینوں تک بڑھتا چلا گیا۔ حالانکہ ناسا نے اشارہ دیا ہے کہ سنیتا ولیمس کو کچھ ہفتوں میں زمین پر واپس لایا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined