عالمی خبریں

خیبرپختونخوا میں شادی کے دوران خود کش حملہ، آئی ایس آئی سے وابستہ ٹی ٹی پی کے سابق دہشت گرد سمیت پانچ افراد ہلاک

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سال 2016 میں نورعالم محسود نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ’آپریشن ضرب عضب‘ کے خلاف احتجاجاً ٹی ٹی پی چھوڑ کرآئی ایس آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>خود کش حملہ(فائل فوٹو)</p></div>

خود کش حملہ(فائل فوٹو)

 

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کا شہر ڈیرہ اسماعیل خان گزشتہ شب ایک خوفناک واقعہ سے لرزاُٹھا۔ یہاں پاکستانی خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی) کے لیے کام کرنے والے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق دہشت گرد نورعالم محسود کے گھر پراس وقت فدائین حملہ ہوا جب وہاں شادی کی تقریب جاری تھی اورسینکڑوں لوگ مجود تھے۔ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس حملے میں نورعالم محسود سمیت 5 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

پاکستانی خفیہ ایجنسی کے عہدیدار کے گھر پر ہوئے خودکش حملے کی ویڈیو اس وقت شادی تقریب کی ہورہی ریکارڈنگ میں ریکارڈ ہوگئی جس میں جہاں ایک طرف لوگ جشن میں ڈوبے ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف اچانک زوردار آواز کے ساتھ ایک کمرے میں دھماکہ ہوا جس کے بعد تقریب میں افرا تفری مچ گئی۔ واقعہ کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں وہ لرزا دینے والی ہیں۔ ہرطرف مسخ شدہ لاشیں دیکھی جا سکتی تھیں۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق سال 2016 میں نورعالم محسود نے تحریک طالبان پاکستان کے ’آپریشن ضرب عضب‘ کے خلاف احتجاجاً ٹی ٹی پی چھوڑ کرآئی ایس آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ اس کے بعد آئی ایس آئی کے کہنے پر نورعالم محسود نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹی ٹی پی چھوڑنے والے عسکریت پسندوں کی ایک علیحدہ فوج کھڑی کردی اوراس کو آئی ایس آئی اور فوج نے ’امن کمیٹی‘ کا نام دے دیا۔ اس کا کام ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں سے لڑنا تھا۔ اسی وجہ سے پاکستانی فوج اورآئی ایس آئی اس گروپ کو پاکستانی فوج اور’آئی ایس آئی گڈ‘ طالبان بھی کہتے ہیں۔

Published: undefined

نورعالم محسود اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل میں رہتا تھا۔ اس کے لڑاکے ٹی ٹی پی کے خلاف پاکستانی فوج کے ساتھ مل کرآپریشن میں حصہ لیتے تھے۔ اس صورتحال میں اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق دہشت گرد نورعالم محسود کے گھر پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی ٹی ٹی پی نے کی ہو گی۔

Published: undefined

خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے ’ڈان نیوز‘ کو بتایا کہ 5 لاشیں اور 10 زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے فوراً بعد 7 ایمبولینس، ایک فائر انجن اور ایک ڈیزاسٹر ریلیف گاڑی کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا اور امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔

Published: undefined

وہیں دوسری طرف ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد احمد صاحبزادہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ ’امن کمیٹی‘ کے رہنما نورعالم محسود کے گھر پر شادی کی تقریب کے دوران ہوا۔ ڈی ایس پی صاحبزادہ نے کہا کہ دھماکہ ایک خودکش حملہ تھا، ابھی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined