عالمی خبریں

سوڈان کے متحارب فریقین مذاکرات کو تیار: اقوام متحدہ ایلچی

اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا ہے کہ سوڈان میں متحارب فریقین مذاکرات کے لیے زیادہ تیار ہیں اور انھوں نے تسلیم کیا ہے کہ دو ہفتے قبل شروع ہونے والا تنازع تادیرجاری نہیں رہ سکتا

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

خرطوم: اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا ہے کہ سوڈان میں متحارب فریقین مذاکرات کے لیے زیادہ تیار ہیں اور انھوں نے تسلیم کیا ہے کہ دو ہفتے قبل شروع ہونے والا تنازع تادیرجاری نہیں رہ سکتا۔

سوڈان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے وولکر پرتھیس نے ہفتے کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ فریقین نے مذاکرات کے لیے نمائندے نامزد کیے ہیں جو سعودی عرب کے شہر جدہ یا جنوبی سوڈان کے شہرجبہ میں مجوزہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس سے متعلق عملی سوال یہ ہے کہ کیا وہ 'واقعی ایک ساتھ بیٹھنے' کے لیے وہاں پہنچ سکتے ہیں۔

Published: undefined

انھوں نے کہاکہ مذاکرات کے لیے کوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی ہے۔دونوں فریقوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے امکانات اب تک بہت کم دکھائی دے رہے ہیں۔جمعہ کے روز فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے ایک انٹرویو میں جنرل محمد حمدان دقلو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آر ایس ایف کے 'باغی' رہنما کے ساتھ کبھی نہیں بیٹھیں گے۔

سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان اقتدار کی طویل کشمکش کے بعد 15 اپریل کولڑائی چھڑ گئی تھی۔اس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

پرتھیس نے کہا کہ انھوں نے سلامتی کونسل کو حال ہی میں ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ وہ اس مسلح تنازع میں جیت سکتے ہیں لیکن انھوں نے یہ بھی کہا کہ رویے تبدیل ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'وہ دونوں سمجھتے ہیں کہ وہ جیت جائیں گے لیکن وہ دونوں مذاکرات کے لیے زیادہ کھلے ہیں، پہلے ہفتے میں ان کی گفتگو میں 'مذاکرات' کا لفظ موجود نہیں تھا۔

پرتھیس نے کہا کہ اگرچہ فریقین نے یہ بیانات دیے تھے کہ دوسرے فریق کو’’ہتھیارڈالنا یا مرنا پڑے گا‘‘ لیکن اب وہ یہ کَہ رہے ہیں:’’ٹھیک ہے ہم قبول کسی قسم کی بات چیت کو قبول کرنے کو تیار ہیں۔انھوں نے تسلیم کیا ہے کہ یہ جنگ جاری نہیں رہ سکتی۔

Published: undefined

اگرچہ فوج روزانہ فضائی حملے کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے اہم تنصیبات کا کنٹرول برقرار رکھا ہواہے لیکن دارالحکومت خرطوم میں مکینوں کا کہنا ہے کہ برسرزمین آرایس ایف کی مضبوط موجودگی ہے۔

تاہم متحارب فورسز کے درمیان لڑائی نے بجلی، پانی اور ٹیلی کمیونی کیشن کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے، اور لوٹ مار نے کاروبار اور گھروں کو تباہ کردیا ہے۔ دسیوں ہزار سوڈانی لڑائی میں یا تو دوسرے قصبوں کارُخ کررہے ہیں یا ہمسایہ ممالک کی طرف راہ فراراختیار کرگئے ہیں۔

Published: undefined

پرتھیس کا کہنا تھا کہ فوری کام جنگ بندی کی نگرانی کا ایک طریق کار تیار کرنا تھا ، جس پر کئی بار اتفاق کیا گیا ہے لیکن لڑائی کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپریل کے اوائل میں بین الاقوامی اور مقامی ثالثوں کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے دوران میں آنے والے تنازع کے آثار نظرآ رہے تھے لیکن ان کے بہ قول لڑائی شروع ہونے سے ایک رات قبل 'کشیدگی میں عارضی کمی' کا ہدف حاصل کرلیاگیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined