عالمی خبریں

سری لنکا کی بحریہ نے نو ہندوستانی ماہی گیروں کو حراست میں لیا

ماہی گیروں کی مختلف تنظیموں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سری لنکا کے سامنے رکھے اور اس کی بحریہ کو ہندوستانی ماہی گیروں کے استحصال سے روکا جائے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

رامیشورم: سری لنکا کی بحریہ نے ہندوستانی ماہی گیروں پر اس کے خصوصی اقتصادی علاقے میں مچھلی پکڑنے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر حملہ کر کے نو ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ سری لنکا نے ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ماہی پروری کی صنعت سے منسلک افسروں نے اتوار کو بتایا کہ 517 کشتیوں پر قریب 3500 ماہی گیروں کا گروپ ہفتے کو رامیشورم سے سمندر میں مچھلی پکڑنے کے لئے روانہ ہوا تھا۔

Published: undefined

جب ماہی گیر بین الاقوامی آبی حدود پر مچھلی پکڑ رہے تھے تبھی سری لنکا کی بحریہ کی گشت لگا رہی تھی، کشتیوں نے ان پر پتھروں اور سوڈے کی بوتلوں سے حملہ کردیا۔ سری لنکا بحریہ نے مچھلی پکڑنے کے لئے استعمال ہونے والے جالوں اور لاکھوں روپے کی قیمت والے آلات تباہ کر دیئے۔

Published: undefined

ماہی گیروں پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے رامیشورم کے ماہی گیروں کی مختلف تنظیموں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سری لنکا کے سامنے رکھے اور اس کی بحریہ کو ہندوستانی ماہی گیروں کے استحصال سے روکا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined