تصویر اے آئی
سال 2025 کی پہلی ششماہی کے لیے دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ یہ رینکنگ معروف ادارے ’ہینلے اینڈ پارٹنرز‘ کی جانب سے شائع کی گئی ہے، جو پاسپورٹ ہولڈرز کو بغیر ویزا کتنے ممالک میں داخلے کی اجازت ہے، اس بنیاد پر ترتیب دی جاتی ہے۔
Published: undefined
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق، سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ ہے، جو رکھنے والے افراد کو 195 ممالک میں بغیر ویزا سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر جاپان کا ہے، جس کے پاسپورٹ سے 193 ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے۔ جنوبی کوریا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور فن لینڈ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں، جن کے پاسپورٹس 192 ممالک میں ویزا فری انٹری فراہم کرتے ہیں۔
Published: undefined
چوتھے نمبر پر آسٹریا، آئرلینڈ، ڈنمارک، لکسمبرگ، ناروے، سویڈن اور نیدرلینڈ شامل ہیں، جن کے پاسپورٹس سے 191 ممالک میں بغیر ویزا سفر کیا جا سکتا ہے۔ پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور بیلجیئم ہیں، جو 190 ممالک میں ویزا فری انٹری فراہم کرتے ہیں۔
Published: undefined
پاکستان ایک بار پھر کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔ 33 ممالک میں ویزا فری انٹری کے ساتھ، پاکستان اس انڈیکس میں 103ویں نمبر پر ہے، جبکہ صومالیہ، فلسطین، نیپال اور بنگلہ دیش کی رینکنگ اس سے بہتر ہے۔ صومالیہ 102ویں نمبر پر ہے۔
ہندوستان کا پاسپورٹ پاکستانی پاسپورٹ کے مقابلے میں بہتر ہے۔ ہندوستان اس فہرست میں 85ویں نمبر پر ہے اور اس کے شہری 57 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ تاہم، گزشتہ سال کے مقابلے میں ہندوستان کی رینکنگ میں 5 درجے کی کمی آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز