عالمی خبریں

سردیوں میں وبا دو گنی ہو سکتی ہے، سائنسدانوں کا انتباہ

سائنسدانوں نے آنے والی سردیوں میں وبا کا حملہ دو گنا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس کے لئے تیار رہنے کے لئے کہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دنیا بھر میں کورونا وبا کے معاملات اور اس سے ہونے والی اموات میں مستقل اضافہ جاری ہے اور کئی ممالک میں جہاں اس وبا کوختم تسلیم کیا جا رہا تھا وہاں اس وبا کی واپسی نظر آ رہی ہے جس میں نیو زی لینڈ ایک ملک ہے۔ان حالات میں دنیا کے سائنسدانوں نے انتباہ کیا ہے کہ آنے والی سردیوں میں اس وبا کا پھیلاؤ دو گنا ہو سکتا ہے ۔عوامی صحت سے جڑے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والی سردیاں بری خبر لے کر آ رہی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے سردیوں میں وبا کی اس واپسی کو سائنسداں ’ٹونڈیمک ‘ کہہ رہے ہیں اور ان کے مطابق کووڈ 19 کے ساتھ ساتھ موسمی بخار تباہی مچانے والا ہے۔ نیو یارک ٹائمس میں شائع خبر کے مطابق موسمی بخار ایک عام بیماری ہے لیکن اسپتالوں میں پہلےسے موجود کورونا کے مریضوں کی وجہ سے موسمی بخار کے مریضوں کو دشواری ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے یہ پھیلے گا اور اس سےانسان کی صحت کو پیش آنے والے خطرے میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔ موسمی بخار کا مریض کورونا وبا کے رابطہ میں آسکتا ہے جو انسان کی زندگی کو مزید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

Published: undefined

سائنسداں اس بیماری کو لےکافی پریشان ہیں اور وہ اس کے پیشگی علاج کے لئے ’فلو شاٹ ‘پر زور دے رہے ہیں۔ برطانیہ میں اس کےبچاؤ کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور وہاں کے وزیر اعظم نے ’فلو شاٹ‘ کیمپین شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined