عالمی خبریں

روس-یوکرین جنگ: روسی افواج کیف سے 30 کلو میٹر دور، راجدھانی کا سقوط چند گھنٹوں میں ممکن!

اخباری ویب سائٹوں کے مطابق یوکرین کی فوج نے آج علی الصباح ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا تا کہ روسی فوج کے ٹینکوں کو کیف کی سمت پیش قدمی سے روکا جا سکے

Getty Images
Getty Images SOPA Images

کیف: روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف سے تقریبا 30 کلو میٹر کی دوری پر رہ گئی ہیں۔ یہ بات امریکی نیوز چینل سی این این نے جمعے کے روز امریکی ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔ ادھر، بلومبرگ نیوز نیٹ ورک نے کہا ہے کہ یوکرین کی راجدھانی کیف کا فضائی دفاع کا نظام تقریبا تباہ ہو گیا ہے جس کے بعد راجدھانی چند گھنٹوں کے اندر روسی فوج کے قبضے میں جا سکتی ہے۔

Published: undefined

ادھر، اخباری ویب سائٹوں کے مطابق یوکرین کی فوج نے آج علی الصباح ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا تا کہ روسی فوج کے ٹینکوں کو کیف کی سمت پیش قدمی سے روکا جا سکے۔ یوکرین کی فوج نے مزید بتایا کہ دارالحکومت کی جانب بڑھنے والی روسی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

Published: undefined

یوکرین کے وزیر خارجہ نے کیف پر روس کے خوف ناک میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ 1941 میں نازیوں کے حملے کے بعد سے کیف میں اس طرح کی صورت حال نہیں دیکھی گئی۔

اس سے پہلے امریکی حکام نے نیوز ویک کو بتایا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یوکرین کا دارالحکومت کیف چند دنوں میں آنے والی روسی افواج کے قبضے میں آجائے گا اور اس کے فوراً بعد ملک کی مزاحمت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

ان اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ماسکو کی توجہ جیسا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کہہ چکے ہیں یوکرین کی افواج کو گھیرے میں لے کر انہیں ہتھیار ڈالنے یا انہیں تباہ کرنے پر مجبور کرنا ہو گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی 96 گھنٹوں کے اندر کیف پر قبضہ کر لیا جائے گا، اور یوکرین کی قیادت تقریباً ایک ہفتے میں گر جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined