عالمی خبریں

ٹرمپ- زیلینسکی ملاقات سے قبل روس کا کیف پر بڑا حملہ، میزائل اور ڈرون سے لرز اٹھی یوکرین کی راجدھانی

’کیف انڈیپنڈنٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق روس نے کیف پر بڑے پیمانے پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا۔ اس دوران روس نے کئی کنزال ہائپرسونک میزائلیں، چار اسکندر بیلسٹک میزائلیں اور کئی کلیبر کروز میزائلیں داغی ہیں۔

روس کی جانب سے یوکرین پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع
روس کی جانب سے یوکرین پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع 

 روس نے یوکرین کی راجدھانی کیف پر دیر رات بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملہ کردیا۔ اس دوران راجدھانی اور گردونواح میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ حملہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان مجوزہ ملاقات سے ایک روز قبل ہوا ہے جب کہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ’کیف انڈیپنڈنٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق روس نے کیف پر بڑے پیمانے پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا۔ اس دوران روس نے کئی کنزال ہائپرسونک میزائلیں، چار اسکندر بیلسٹک میزائلیں اور کئی کلیبر کروز میزائلیں داغی ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راجدھانی کیف کے ساتھ ساتھ کیف اوبلاست کے ارد گرد کے علاقے میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ حملوں نے کیف سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع براوری شہر کو بجلی کی سپلائی میں خلل ڈالا، جس سے شہر اور آس پاس کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے ٹیلی گرام پوسٹ میں حملے کی تصدیق کی اور لوگوں سے محفوظ علاقوں میں رہنے کی اپیل کی۔ انھوں نے لکھا کہ ’راجدھانی میں دھماکہ۔ فضائی دفاعی نظام کام کر رہا ہے، سبھی لوگ شیلٹر میں رہیں‘۔

Published: undefined

دریں اثنا یوکرین کی فضائیہ نے بھی لگاتار کئی ہنگامی الرٹ جاری کیے ہیں۔ فضائیہ کے مطابق بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں (ڈرونز) کیف اور آس پاس کے علاقوں میں سرگرم پائی گئیں۔ فضائیہ نے بتایا کہ کیف شہر پر ڈرون دیکھے گئے ہیں، جبکہ کیف علاقے کے ویلسیکا ڈیمیریکا اور پیریاسلاؤ گاؤں کے مغربی علاقوں میں بھی ڈرون کی سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جو جنوب کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

Published: undefined

کیف پر حملہ ایسے وقت ہوا جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ یہ ملاقات اتوار کو فلوریڈا میں ہونے والی ہے، جہاں ٹرمپ تنازع کو ختم کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جمعہ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا تھا کہ یہ ملاقات تنازع کے حل کی طرف مذاکرات کو آگے بڑھا سکتی ہے، حالانکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فوری طور پر کسی حتمی معاہدے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ دونوں فریق زیادہ سے زیادہ ۔یرالتویٰ مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں گے۔

Published: undefined

زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ امریکی اور یوکرائنی حکام کی طرف سے تیار کی گئی 20 نکاتی امن تجویز 90 فیصد تیار ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت میں یوکرین کے لیے طویل مدتی سلامتی کی ضمانتوں اور جنگ کے بعد کے استحکام کو یقینی بنانے میں اتحادیوں کے کردار پر بات ہوگی۔ تاہم ایک انٹرویو میں ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان کسی بھی امن معاہدے کے لیے ان کی منظوری ضروری ہو گی۔ پولیٹیکو کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اس کے پاس میری منظوری کے بغیر کچھ نہیں ہے۔ دیکھتے ہیں کہ وہ کیا لے کر آتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined