عالمی خبریں

ایران کے جوہری پروگرام پر سہ فریقی اجلاس میں روس، چین اور ایران کریں گے شرکت، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دی اطلاع

تہران کا سہ فریقی اجلاس 25 جولائی کو استنبول میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ جوہری مذاکرات سے پہلے ہو رہا ہے، جس نے اس کی اہمیت میں اضافہ کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایران واقع جوہری تنصیب، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/AdameMedia">@AdameMedia</a></p></div>

ایران واقع جوہری تنصیب، تصویر @AdameMedia

 

تہران/بیجنگ/ماسکو: ایران کے جوہری پروگرام پر سہ فریقی اجلاس منگل کو تہران میں ہونے جا رہا ہے جس میں ایران کے ساتھ چین اور روس بھی شامل ہوں گے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو اس بات کا اعلان کیا۔

Published: undefined

روس کے سرکاری میڈیا تاس نے رپورٹ کیا کہ ایرانی وزارت خارجہ نے اجلاس کے شرکاء کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن تہران میں سہ فریقی اجلاس میں وزارتی سطح سے نیچے کے حکام کی شرکت متوقع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تہران کا سہ فریقی اجلاس 25 جولائی کو استنبول میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ جوہری مذاکرات سے پہلے ہو رہا ہے، جس نے اس کی اہمیت میں اضافہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined