عالمی خبریں

عراق میں امریکی فوج کے زیر استعمال عین الاسد ائیربیس پر راکٹوں سے حملہ، دو فوجی زخمی

مغربی صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد بیس پر 14 راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، عراق کا یہ فوجی اڈا امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیر استعمال ہے

بغداد ایئر بیس
بغداد ایئر بیس 

بغداد: عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد بیس پر بدھ کے روز 14 راکٹ داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔عراق کا یہ فوجی اڈا امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیراستعمال ہے۔

Published: undefined

عراق میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ’’آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر12 بج کر35 منٹ پر عین الاسد ائیربیس پر 14راکٹ گرے ہیں۔حملے کے وقت حفاظتی دفاعی اقدامات کو فعال کردیا گیا تھا۔ہنوز اس حملے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں اوراس سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ کیا جارہا ہے۔‘‘

Published: undefined

انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں اس راکٹ حملے میں دوفوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ واقعہ کی مزید تفصیل دستیاب ہونے پر جاری کی جائے گی۔

فوری طورپر کسی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔الانبار میں اس راکٹ باری سے چندے قبل عراق کے شمالی شہر اربیل کے ہوائی اڈے کو بارود سے لدے ایک ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔کرد سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہوائی اڈے پر واقع امریکی بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

Published: undefined

امریکا ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں پر اس طرح کے راکٹ اور ڈرون حملوں کے الزامات عاید کرتا رہتا ہے۔عراق میں ایران کی حامی ملیشیاؤں کے جنگجو آئے دن امریکا کی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر راکٹ داغتے رہتے ہیں۔حال ہی میں انھوں نے بارود سے لدے ڈرونز سے بھی حملے شروع کردیے ہیں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined