سری لنکا کے سابق
کولمبو: سری لنکا کے سابق صدر رانل وکرم سنگھے کو جمعہ کو کریمینل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے گرفتار کر لیا ہے۔ سابق صدر بیان دینے کے لیے کولمبو میں سی آئی ڈی دفتر پہنچے تھے، جہاں انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ ان پر سرکاری فنڈ کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
سری لنکائی میڈیا کے مطابق یہ تحقیقات ستمبر 2023 میں وکرم سنگھے کی لندن کی ایک نجی دورے سے متعلق ہیں، جس میں ان کی اہلیہ پروفیسر میتری وکرم سنگھے نے وولورہیمپٹن یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کی تھی۔ تحقیقات کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس دورے اور سکیورٹی کے اخراجات کے لیے سرکاری فنڈ استعمال کیے گئے۔
Published: undefined
سابق صدر وکرم سنگھے نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ ان کی اہلیہ نے اپنے اخراجات خود برداشت کیے اور کسی بھی عوامی فنڈ کا غلط استعمال نہیں ہوا۔
سی آئی ڈی نے پہلے فورٹ مجسٹریٹ کورٹ میں شواہد پیش کیے تھے اور سابق ذاتی سیکرٹری ساندرا پریرا اور سابق صدر سیکرٹری سمن ایکنائیکے کے بیانات درج کیے گئے تھے۔ جمعہ کی صبح چار گھنٹے سے زیادہ بیان درج کرنے کے بعد وکرم سنگھے کو حراست میں لیا گیا اور توقع کی جا رہی ہے کہ انہیں جلد ہی فورٹ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
Published: undefined
بتایا گیا ہے کہ منگل کو سی آئی ڈی کے حکام نے ان کے پیش ہونے کے لیے فون کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے وکلاء کو اطلاع دی کہ وہ اس ہفتے پیش ہوں گے۔ وکلاء نے انہیں جمعہ کو پیش ہونے کا وقت بتایا اور گرفتاری کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔
سابق صدر کی پیشی کے موقع پر فورٹ مجسٹریٹ کورٹ کے ارد گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ وکرم سنگھے نے جولائی 2022 میں گوتابایا راجپکسے کے استعفے کے بعد صدر کا عہدہ سنبھالا تھا لیکن ستمبر 2024 میں انتخاب ہار گئے تھے۔
Published: undefined
یہ سری لنکا کے تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کوئی سابق صدر گرفتار ہوا ہے، جس سے ملک میں سیاسی اور قانونی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ گرفتاری سری لنکا کے عوام اور بین الاقوامی مبصرین کے لیے ایک اہم قانونی اقدام ہے، اور مستقبل میں ملک کے سیاسی منظرنامے پر اثر ڈال سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined