ابھی کورونا وائرس کا خوف بدستور جاری ہے اور اس بیچ ایک پریشان کرنے والی خبر یہ آ رہی ہے کہ جو مریض کورونا سے جنگ جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ان کے جسمانی اعضاء پر یہ وائرس برے اثرات چھوڑ کے جا رہا ہے۔ طبی ماہرین نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ وائرس ٹھیک ہونے والے مریضوں پر کئی برے اثرات چھوڑ رہا ہے۔
Published: undefined
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے کروڑوں لوگ متاثر ہونے والے ہیں ۔ ’لینسیٹ ‘میں حال ہی میں شائع ہوئی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ کورونا کے علاج کے بعد 55 فیصد مریضوں میں نروس سسٹم کی شکایتیں ملی ہیں۔اسی طرح جرمن میں ہوئی ایک ریسرچ سے پتہ لگا ہے کہ کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں میں سے 75 فیصد مریض دل کی بیماری میں مبتلا پائے گئے ہیں۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں پر یہ وائرس برے اثرات چھوڑ رہا ہے۔
Published: undefined
مغربی ممالک میں ہونے والی ریسرچ سے یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ یہ وائرس بڑی تعداد میں ٹھیک ہونے والے مریضوں میں دل کے امراض بڑھا رہا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کورونا سے ٹھیک ہونے والے دس فیصد مریضوں کو پوری زندگی آکسیجن کے سہارے کاٹنی پڑے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined