عالمی خبریں

روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے، تقریباً 200 فوجیوں کو کیا گیا رہا

یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندرے ایرمک نے کہا ہے کہ 116 یوکرینی فوجی وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی اے ایس ایس نے کہا ہے کہ 63 روسی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

کیف: روس اور یوکرین کے درمیان تازہ قیدیوں کے تبادلے کے بعد درجنوں فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے دونوں اطراف کے عہدیداروں نے ہفتہ کو اس کی تصدیق کی، یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندرے ایرمک نے ایک ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا ہے کہ 116 یوکرینی فوجی وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی اے ایس ایس نے کہا ہے کہ 63 روسی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایرمک نے یہ بھی کہا کہ روس نے یوکرین کو دو برطانوی رضاکارانہ امدادی کارکنوں اور یوکرین کی بین الاقوامی فوج کے ایک رضاکار فوجی کی لاشوں کو بھی واپس کر دیا ہے۔ یہ تبادلہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے مذاکرات کے بعد عمل میں آیا۔ تنازع کے آغاز کے بعد سے متحارب فریقوں کے درمیان یہ سب سے بڑا تبادلہ ہے۔ جنوری کے آغاز تک 3000 سے زیادہ یوکرینی فوجی روس کی قید میں رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined