عالمی خبریں

تیونس کے صدر ’زین العابدین بن علی‘ کا سعودی عرب میں انتقال

تیونسی میڈیا نے غیر تیونسی ذرائع سے جمعرات کو ان کے انتقال کی خبر دی ہے اور ان کے وکیل نے فیس بُک پر اپنے صفحے پر ایک پوسٹ میں ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تیونس کے معزول صدر زین العابدین بن علی سعودی عرب میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے ہیں۔ تیونسی میڈیا نے غیر تیونسی ذرائع سے جمعرات کو ان کے انتقال کی خبر دی ہے اور ان کے وکیل نے فیس بُک پر اپنے صفحے پر ایک پوسٹ میں ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

Published: 20 Sep 2019, 12:10 AM IST

زین العابدین بن علی 2011ء کے اوائل میں اپنی حکومت کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے بعد تیونس سے راہ فرار اختیار کرگئے تھے اور وہ تب سے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مقیم تھے۔

Published: 20 Sep 2019, 12:10 AM IST

ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ بن علی پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔ وہ 2004ء سے اس مرض کا شکار تھے۔انھیں ایک ماہ قبل حالت بگڑنے کے بعد جدہ میں ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا اور وہیں ان کا انتقال ہوا ہے۔

Published: 20 Sep 2019, 12:10 AM IST

اس ذریعے نے العربیہ انگلش کو بتایا کہ تیونس کے سابق صدر گذشتہ تین ہفتے سے کومے کی حالت میں تھے۔مئی میں ان کی صحت کی حالت بگڑنا شروع ہوگئی تھی۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 20 Sep 2019, 12:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Sep 2019, 12:10 AM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو