عالمی خبریں

ترکی اور یونان میں شدید زلزلہ: ہلاک شدگان کی تعداد 26 ہوئی، 800 سے زیادہ زخمی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ حکومت زلزلے سے متاثرہ افراد کی ’ریاست کو دستیاب تمام ذرائع سے مدد کرے گی۔‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انقرہ: ترکی اور یونان میں جمعہ کے روز آنے والے شدید زلزلہ نے زبردست تبائی مچائی ہے۔ زلزلہ کے سبب بحریہ ایجہ میں آنے والی سونامی، جسے منی یا چھوٹی سونامی قرار دیا جا رہا ہے، کے تنیجہ میں بھی کافی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے جبکہ 804 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ سے ترکی کا شہر ازمیر سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے۔

Published: undefined

ترکی کے صدر رجب طیب اردآن نے استنبول میں ٹیلی ویژن خطاب کے دوران کہا کہ زلزلہ کے سبب تباہ شدہ 20 عمارتوں کے ملبہ سے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ حکومت زلزلے سے متاثرہ افراد کی ’ریاست کو دستیاب تمام ذرائع سے مدد کرے گی۔‘

Published: undefined

ترکی کے مغربی علاقے میں واقع ازمیر شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے اور اس سے متعدد عمارتوں اور دیگر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ترکی کی ہنگامی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے ازمیر شہر میں محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.6 بتائی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بحر ایجہ میں بتایا جارہا ہے۔

Published: undefined

ترکی کے صدارتی دفتر کے مطابق ایردوآن نے زلزلہ کے بارے میں یونان کے وزیر اعظم، کریاکوس میتسوتکیس سے فون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو