عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کو ’قتل کا لائسنس‘ ملنے پر فلسطینیوں میں شدید غم و غصہ

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ نئی ہدایات قابض فوجیوں کو مزید فلسطینیوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کی اجازت دینے کے مترادف ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ 

اسرائیلی فوج کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے فلسطینی شہریوں بالخصوص سنگ باری کرنے والوں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں گولی مارنے کے نئے احکامات پر فلسطینیوں میں خوف وہراس کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ گولی باری کے حوالے سے اسرائیلی فوج کی طرف سے منظور کی گئی نئی پالیسی نے فلسطینی اداروں اور عوام کو خوف میں ڈال دیا ہے۔ نئی اسرائیلی پالیسی کے بعد فلسطینی شہریوں کی زندگیوں کے بارے میں فکر مند ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو قابض افواج اور آباد کاروں کے طرز عمل کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں ان کے حوالے سے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی کمان نے اپنے فوجیوں کو نئی ہدایات جاری کیں جن میں فوجیوں کو فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال کو وسعت دی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت پہلے سے بے لگام اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلا سکتے ہیں۔ اس قبل اسرائیلی فوج کی طرف سے ہدایات تھیں کہ فوجی صرف اس وقت گولی چلا سکتے ہیں جب انہیں جان کا خطرہ لاحق ہو۔

Published: undefined

اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ کے مطابق نئی ہدایات اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینیوں پر پتھر پھینکنے والوں اور پٹرول بم پھینکنے والوں کو گولی مارنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسرائیلی فوجی اس وقت بھی ان پر گولی چلا سکتے ہیں جب وہ جائے وقوعہ سے نکل چکے ہوں۔ مذکورہ بالا ہدایات اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے طرز عمل کے خلاف بڑھتے ہوئے فلسطینیوں کے احتجاج کے بعد سامنے آئیں۔

Published: undefined

یہ ہدایات قابض اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی کے اسی طرح کے فیصلے کی روشنی میں بھی آئی ہیں، جس میں فوجیوں کو فوجی اڈوں یا ’فائرنگ زون‘ میں داخل ہونے والے ہر شخص پر گولی چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی ہدایات کا تقاضہ ہے کہ فوجیوں کو آتشیں گولہ بارود کے ساتھ جواب دینے کا پورا حق ہے، اگر وہ اپنی جان کو خطرہ محسوس کرتے ہیں۔

Published: undefined

'قتل کا لائسنس'

فلسطینی ان ہدایات کواسرائیلی فوجیوں کے لیے ایک "کلنگ لائسنس" کے طور پر دیکھتے ہیں کہ وہ کسی ایسے فلسطینی کو مار سکتے ہیں جس سے ان کو جان کا خطرہ لاحق ہو۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ نئی ہدایات قابض فوجیوں کو مزید فلسطینیوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کی اجازت دینے کے مترادف ہیں۔ فلسطینی حکام نے اسے متعلقہ بین الاقوامی حکام اور عدالتوں میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ان ہدایات پر بہت سنجیدگی سے غور کرنے اورانہیں قابض فوج کے سپاہیوں کی خواہشات، مزاج اور اندازوں کے مطابق فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی مکمل آزادی دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔ بیان میں اسرائیلی فوج کے نئے اقدامات کو "بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی" پر مبنی اقدام قرار دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined