عالمی خبریں

ایران سے واپسی کا سیلاب، ایک دن میں 30 ہزار افغان پناہ گزینوں نے سرحد پار کی

افغانستان کے ہرات بارڈر سے ایک ہی دن میں 30 ہزار سے زائد افغان پناہ گزین ایران سے واپس لوٹ آئے۔ طالبان حکومت نے واپسی پر بنیادی سہولیات اور عارضی پناہ گاہیں فراہم کیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں واقع اسلام قلعہ سرحدی گزرگاہ کے ذریعے ایک ہی دن میں 30 ہزار سے زائد افغان پناہ گزین ایران سے وطن واپس لوٹ آئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حالیہ عرصے کی سب سے بڑی اجتماعی واپسیوں میں سے ایک ہے۔

صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مولوی احمداللہ متقی نے بتایا کہ وطن واپس آنے والے افراد کو پانی، خوراک، طبی امداد اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Published: undefined

افغانستان اور ایران کے درمیان دو اہم سرحدی راستے موجود ہیں، ایک اسلام قلعہ کے مقام پر جو ہرات صوبے میں ہے اور دوسرا پلِ ابریشم کے مقام پر جو مغربی نیمروز صوبے میں واقع ہے۔ حالیہ دنوں میں ان دونوں گزرگاہوں پر واپس آنے والے افغان شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

محکمہ مہاجرین و واپسی کے صوبائی ڈائریکٹر نے گزشتہ ہفتے میڈیا کو بتایا تھا کہ نیمروز صوبے میں روزانہ تقریباً 2,000 سے 3,000 افغان شہری اور 300 کے قریب خاندان وطن واپس آ رہے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق اس وقت تقریباً 70 لاکھ افغان مہاجرین بیرون ملک مقیم ہیں، جن میں سے بڑی تعداد ایران اور پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم ہے۔

افغانستان میں حکام نے بتایا کہ صرف بدھ کے روز 1,685 افغان خاندان، جن میں 7,474 افراد شامل تھے، ایران اور پاکستان سے واپس آئے۔ ان افراد کی واپسی مختلف سرحدی گزرگاہوں سے ہوئی جن میں تورخم (ننگرہار)، اسپن بولدک (قندھار)، اسلام قلعہ (ہرات) اور پلِ ابریشم (نیمروز) شامل ہیں۔

Published: undefined

افغان مہاجرین کے لیے قائم کمیشن نے بتایا کہ واپس آنے والوں کو عارضی رہائش، خوراک، پانی، طبی امداد اور ان کے متعلقہ صوبوں تک سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔

غورطلب ہے کہ ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک نے حالیہ دنوں میں بغیر دستاویزات کے مقیم افغان شہریوں کو اپنے وطن واپس جانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طالبان حکومت بھی مسلسل افغان مہاجرین سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ بیرونِ ملک پناہ گزینی کی زندگی ترک کریں اور وطن واپس آ کر جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو میں کردار ادا کریں۔

Published: undefined

اس سے قبل 22 جون کو افغان میڈیا ادارے ’طلوع نیوز‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری عدم استحکام اور معاشی دباؤ کے باعث روزانہ 10,000 کے قریب افغان شہری ایران سے وطن واپس آ رہے ہیں۔ ہرات کے اسلام قلعہ بارڈر پوائنٹ سے روزانہ 8,000 سے 10,000 افراد کی واپسی ہو رہی ہے، جبکہ نیمروز کے راستے بھی روزانہ 2,000 سے 3,000 افراد اور سینکڑوں خاندانوں کی واپسی جاری ہے۔

افغان حکومت اس بڑی واپسی کو ایک موقع کے طور پر دیکھ رہی ہے اور واپس آنے والوں کو بنیادی ڈھانچے میں شامل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined