عالمی خبریں

گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے تباہی، 69 ہلاک

گوئٹے مالا سٹی میں فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے متعدد بچوں سمیت 69 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آتش فشاں سے اڑتی راکھ اور پتھروں کے باعث دارالحکومت کا مرکزی ائیر پورٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا گوئٹے مالا سٹی میں فیوگو آتش فشاں کے پھٹنے کا منظر

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ڈیوڈ ڈی لیون کے مطابق آتش فشاں کی جنوبی ڈھلان کی جانب واقع ایل روڈیو اور لاس لاجاس کمیونیٹیوں میں لاوے کے باعث ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ ڈی لیون کے مطابق متاثر علاقوں میں کم روشنی اور خطرناک صورتحال کے باعث گم شدہ اور دیگر متاثرہ افراد کی تلاش کا کام معطّل کردیا گیا ہے۔

12,346 فٹ بلند آتش فشاں دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور اس کے لاوے سے قریب کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ڈیزاسٹر ری ڈکشن کے کو آرڈینیٹر، سرجیو کابانس نے ابتدائی طور پر 20 افراد کے زخمی اور 1.7 ملین افراد کے متاثر ہونے کا بتایا تھا۔

Published: 05 Jun 2018, 2:55 PM IST

ایل روڈیو کے ایک رہائشی کے مطابق ان کے علاقے کے تمام لوگ جان بچا کر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اور ان کے خیال میں کئی افراد آتش فشاں کے گرم کیچڑ میں ہی دفن ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ایل روڈیو میں اب بھی کئی گھر جلتے ہوئے دیکھے گئے ہیں جبکہ زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

Published: 05 Jun 2018, 2:55 PM IST

آتش فشاں پھٹنے کے بعد کی تصاویر (یو این آئی)

ملکی صدر جمی مورالز نے نیشنل ایمرجنسی سروسز لانچ کرتے ہوئے شدید متاثر علاقوں کے لیے ریڈالرٹ جبکہ ملک بھر کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ صدر مورالز کے مطابق پولس، ریڈ کراس اور فوج کے سینکڑوں اہلکاروں کو ایمریجنسی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے بھی روانہ کیا جا چکا ہے۔

گوئٹے مالا کے فوگیو آتش فشاں کے پھٹنے کا اس برس یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل فروری کے مہینے میں اس آتش فشاں سے 1.7 کلومیٹر بلندی تک راکھ اڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ گوئٹے مالا میں فوگیو کے علاوہ دو مزید فعال آتش فشاں بھی موجود ہیں۔

Published: 05 Jun 2018, 2:55 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Jun 2018, 2:55 PM IST