عالمی خبریں

پیرس کے تاریخی گرجا گھر نوٹرڈیم میں آتش زدگی، ایک تاریخ جل کر راکھ

پیرس کےتاریخی گرجا گھر نوٹرڈیم میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے اس تاریخی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پیرس کی چند پہچانوں میں سے نوٹر ڈیم گرجا گھر ایک تاریخی عمارت ہے لیکن کل اچانک اس میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اس عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ آتش زدگی سے 800 سو سال پرانے گرجاگھر کی چھت اور ایک مینار گر گیا ہے تاہم پتھروں سے بنے ڈھانچے کو تباہ ہونے سے بچا لیا گیا۔ واضح رہے اس گرجا گھر میں اندر کی زیادہ تر تعمیر لکڑی کی بنی ہوئی ہے، اسی وجہ سے آگ سے اس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تاریخی کیتھڈرل میں شام کے وقت آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھت اور ایک مینارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کا عملہ مرکزی ٹاور کو آگ سے بچانے میں کامیاب ہو گیا جس پر گھنٹہ نصب ہے۔ تاہم اس کوشش میں ایک فائر فائٹر زخمی ہو گیا۔ پیرس کے فائر فائٹر چیف جین کلاؤڈ نے آتش زدگی کے مقام پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے نوٹرڈیم کے دو ٹاورز کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے، اس لیے ہمارا خیال ہے کہ تاریخی گرجا گھر کا مرکزی ڈھانچہ محفوظ ہے۔ اگرچہ آگ پر قابو پایا جا چکا ہے لیکن یہ خطرہ موجود ہے کہ اندورنی اسٹرکچر کے کچھ حصے ابھی بھی گر سکتے ہیں۔ اسے بچانے کے لیے فائر فائٹر عملہ جلے ہوئے حصوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ تاریخی کیتھڈرل کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیوز میں نوٹرڈیم کی مخروطی چوٹی شعلوں میں گھری ہوئی نظر آ رہی ہے اور آگ کے شعلے اور دھواں چھت سے اوپر اٹھ رہا ہے۔ آگ کی شدت سے گرجا گھر کی مخروطی چوٹی جل کر منہدم ہو گئی۔

Published: undefined

واضح رہے آگ لگنے کی وجہ کا فی الحال پتا نہیں چل سکا۔ فرانسیسی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے والے عہدے داروں نے کہا ہے کہ زیادہ تر امکان یہ ہے کہ آگ بھڑکنے کا تعلق گرجا گھر کی تزئین و آرائش کے کام سے ہے۔ عہدے داروں نے بتایا کہ گرجا گھر کے کئی حصوں میں مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے مچانیں کھڑی گئی ہیں، اسی لئے پچھلے ہفتے کانسی کے مجمسوں کو اس مقصد کے لیے وہاں سے ہٹایا گیا ہے۔

قرون وسطیٰ کے دور سے تعلق رکھنے والا یہ کیتھولک کیتھڈرل یورپ میں سیاحت کے سب سے بڑے مراکز میں شامل ہے جسے بڑی تعداد میں لوگ دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ اس کیتھڈرل کا تعلق 12 ویں صدی عیسوی سے ہے۔

(وی او اے کے ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ