عالمی خبریں

دنیا بھر میں ایک دن میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ، 10 لاکھ نئے معاملے

دنیا بھر میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

دنیا میں کورونا / تصویر آئی اے این ایس
دنیا میں کورونا / تصویر آئی اے این ایس 

جنیوا: دنیا بھر میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 دنوں میں دنیا بھر میں 73 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ مختلف ملکوں میں اوسطاً ہر روز 10 لاکھ 45 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ یوروپ، امریکہ اور کینیڈا میں 85 فیصد سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اکتوبر کے وسط سے تیزی آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined