محمد یونس (فائل)، ویڈیو گریب
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس فوج اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ مسلسل دباؤ بنائے جانے کے سبب آئندہ عام انتخاب کے لیے راضی ہو گئے ہیں۔ جاپان دورہ پر گئے محمد یونس نے ٹوکیو میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بنگلہ دیش میں قومی انتخاب دسمبر 2025 سے جون 2026 کے درمیان ہو سکتے ہیں۔‘‘ محمد یونس کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب بنگلہ دیش میں خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے ڈھاکہ میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا۔ اس ریلی میں پارٹی کارکنان نے سیاسی حقوق کی بحالی کے نعرے لگائے۔
Published: undefined
بنگلہ دیشی اخبار ’ڈھاکہ ٹریبیون‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق محمد یونس نے کہا ’’جب انتخاب ہوتے ہیں تو ایک منتخب حکومت ذمہ داری لیتی ہے اور ہم انہیں سونپ دیتے ہیں۔ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ انتخاب کب ہوں گے، ایسا اس لیے ہے کیونکہ سیاست دان دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ اس لیے میں کچھ عرصے سے ان سے وعدہ کر رہا ہوں۔ انتخاب رواں سال دسمبر میں یا پھر جون 2026 تک ہو سکتے ہیں۔ یہ 6 ماہ کا وقت یہ دیکھنے کے لیے ہے کہ ہم اپنے نظام کو کتنی تیزی سے بہتر کر سکتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
واضح ہو کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بنگلہ دیش میں یونس حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں و فوج کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ یونس کے جاپان دورے کے وقت خالدہ ضیاء کی بی این پی ڈھاکہ میں ریلی نکال رہی ہے۔ دوسری جانب آرمی چیف وقار الزماں نے بھی یونس کی عبوری حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے جلد از جلد انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ آرمی چیف نے کہا تھا کہ ’’ملک میں صورتحال کو بہتر بنانے اور ملک کی قسمت کا فیصلہ لینے کا حق صرف منتخب حکومت کو ہے نہ کہ کسی عبوری حکومت کو۔‘‘
Published: undefined
بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمٰن نے کہا کہ ’’قومی انتخابات کے بارے میں پہلے سے ہی بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ 10 ماہ بعد بھی عبوری حکومت انتخاب کی تاریخ کا اعلان نہیں کر پائی ہے۔ ماضی میں بھی جب ایسی صورتحال آئی تھی تو عبوری حکومت نے 3 ماہ کے اندر انتخاب کرا دیے تھے۔ لیکن یونس حکومت شیخ حسینہ کے جانے کے 10 ماہ بعد تک انتخاب پر کوئی فیصلہ نہیں لے پائی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined