عالمی خبریں

پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے زائد،فرانس میں ایک دن میں 1355 اموات

اٹلی میں کل 760افراد ہلاک ہوئے، اسپین میں961اور فرانس میں سب سے زیادہ1355 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا متاثرین کی تعداد اور اموات کا سلسلہ جس تیزی کے ساتھ بڑھ رہاہے اس نے پوری دنیا کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔کورونا سے ہونے والی اموات میں بھی بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ 53 ہزار کےقریب پہنچ گئی ہے ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ حالات بہت خوفناک ہیں ۔پوری دنیا میں کل ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا ہے اور چار ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔

Published: undefined

امریکہ میں کل 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 795 نئی ہلاکتوں کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5897 ہوگئی ہے اور متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ادھر اٹلی ،اسپین اور فرانس میں بھی اس وبا سے ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اٹلی میں کل 760افراد ہلاک ہوئے، اسپین میں961اور فرانس میں سب سے زیادہ1355 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

برطانیہ میں کل دو ہزار زائد نئے معاملہ سامنے آئے ہیں جبکہ 569 لوگ اس وبا سے جاں بحق ہوئے ہیں ۔ادھر ایران میں124مزید افراد کی ہلاکتوں کے بعد وہاں مرنے والوں کی تعداد 3160 ہو گئی ہے۔ہندوستان میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا رجحان جاری ہے اوریہ تعداد دو ہزار سے پار ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

ادھر ابھی تک پوری دنیا میں لگ بھگ دو لاکھ 12 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں چین کے 76 ہزار سے زیادہ شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 86 ملکوں میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 100 سے کم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined