عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 160 سے زائد فلسطینی زخمی

فلسطینی ہلال احمر نے ہفتہ کو اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب جمعہ کو اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 160 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو گئے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

غزہ: فلسطینی ہلال احمر نے ہفتہ کو اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب جمعہ کو اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 160 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ہلال احمر نے کہا کہ ان میں سے دو افراد گولیوں سے، 25 ربڑ کی گولیوں اور دیگر آنسو گیس کے گولوں سے زخمی ہوئے۔

Published: undefined

گزشتہ سال سے نابلس کے جنوب میں واقع بیتہ کے علاقے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تصادم کی وجہ اس علاقے میں ایک نئی اسرائیلی بستی کی تعمیر ہے جس کا آغاز مئی میں ہوا تھا۔ اسرائیل اور فلسطین کے تعلقات کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں۔

Published: undefined

فلسطینی مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے پر اپنی آزاد ریاست کو سفارتی طور پر تسلیم کرنا چاہتے ہیں جس پر جزوی طور پر اسرائیل اور غزہ کی پٹی کا قبضہ ہے۔ اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے اعتراضات کے باوجود فلسطین کو ایک آزاد سیاسی اور سفارتی اتھارٹی کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ مقبوضہ علاقوں میں بستیاں تعمیر کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined