عالمی خبریں

اغوا شدہ 150 سے زائد لوگوں کو طالبان نے پوچھ تاچھ کے بعد آزاد کیا

افغانستان کی راجدھانی کابل واقع حامد کرزئی انٹریشنل ایئرپورٹ کے نزدیک ہفتہ کی صبح ہندوستانیوں سمیت 150 سے زائد لوگوں کو اغوا کر لیا گیا تھا جس کے بعد عالمی سطح پر کافی تشویش کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔

افغان طالبان / آئی اے این ایس
افغان طالبان / آئی اے این ایس 

افغانستان میں اس وقت لوگوں کے درمیان خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ کئی افراد ملک سے باہر نکلنے کے لیے کابل ائیرپورٹ پر جمع ہیں لیکن وہاں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس درمیان 150 سے زائد لوگوں کو طالبان کے ذریعہ جبراً اٹھا لیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ پوچھ تاچھ کے بعد سبھی کو آزاد کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق افغانستان کی راجدھانی کابل واقع حامد کرزئی انٹریشنل ایئرپورٹ کے نزدیک ہفتہ کی صبح ہندستانیوں سمیت 150 سے زائد لوگوں کو اغوا کر لیا گیا تھا جس کے بعد عالمی سطح پر کافی تشویش کا عالم دیکھنے کو مل رہا تھا۔ حالانکہ اس درمیان طالبان کے ترجمان احمداللہ واثق نے لوگوں کو اغوا کیے جانے یا جبراً اٹھائے جانے جیسی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کچھ بھی طالبان کے ذریعہ نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دراصل کابل کے ایک نیوز پورٹل نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ خواتین سمیت 150 لوگوں کو صبح کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے میں اغوا کر لیا گیا ہے۔ ’کابل ناؤ‘ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اغوا شدہ لوگوں میں کچھ افغانی شہری اور افغانی سکھ بھی شامل تھے، لیکن ان میں بیشتر ہندوستانی شہری تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined