عالمی خبریں

فرانس: لگاتار دوسرے دن ایک لاکھ سے زائد نئے کووڈ کیسز درج، نئی لہر کا اندیشہ

فرانس کے نیشنل ہیلتھ ایجنسی کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے والے (20757) اور ایمرجنسی دیکھ بھال کی ضرورت والے (1728) مریضوں کی تعداد گھٹ رہی ہے۔

فرانس، تصویر آئی اے این ایس
فرانس، تصویر آئی اے این ایس 

فرانس میں لگاتار دوسرے دن ایک لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وبا کی ایک نئی لہر سے فکر بڑھ گئی ہے۔ نیوز ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو جاری اعداد و شمار میں کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا گیا اور یہ تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 618 تک پہنچ گئی۔

Published: undefined

حالانکہ نیشنل ہیلتھ ایجنسی کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے والے اور ایمرجنسی دیکھ بھال کی ضرورت والے مریضوں کی تعداد گھٹ رہی ہے جو بالترتیب 20757 اور 1728 ہے۔ پیر کے روز فرانس حکومت نے کووڈ-19 ضابطوں جیسے کہ ویکسین پاس اور اِنڈور علاقوں میں ماسک کے حکم کو ہٹا دیا۔

Published: undefined

وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں کچھ 54 ملین لوگوں کو کم از کم ایک ویکسین کی خوراک ملی ہے، جب کہ تقریباً 40 ملین لوگوں نے اپنے بوسٹر شاٹس حاصل کیے ہیں۔ فرانس نے بھی 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین کی چوتھی خوراک دینا شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے 80 سال سے زیادہ عمر کے 4.1 ملین لوگوں میں سے 3.1 ملین کو پہلے ہی بوسٹر شاٹ مل چکے ہیں۔ جمعرات تک ملک میں کورونا وائرس متاثرین کے کُل معاملے اور مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 23946847 اور 141640 تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined