عالمی خبریں

برازیل میں پی ایم مودی اور صدر لولا کی ملاقات، دو طرفہ تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

برازیل میں مودی اور صدر لولا کی ملاقات، ہر شعبے میں تعاون پر اتفاق، دو طرفہ تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف، دہشت گردی اور توانائی جیسے شعبوں پر بھی مشترکہ مؤقف

<div class="paragraphs"><p>تصویر آٗئی</p></div>

تصویر آٗئی

 

برازیل کے سرکاری دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی شب برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ ہندوستان اور برازیل ہر شعبے میں تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے آئندہ پانچ برسوں میں دو طرفہ تجارت کو 20 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف رکھتے ہیں۔ یو این آئی اردو کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے صدر لولا کو ہندوستان-برازیل اسٹریٹجک شراکت داری کا مضبوط حامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

Published: undefined

مسٹر مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کی سوچ دہشت گردی کے معاملے پر یکساں ہے اور اس کے خلاف دوہرے معیار کی مخالفت پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم واضح طور پر مانتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے اور اس پر دوہرا معیار ناقابل قبول ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں برازیل کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز ملنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی علامت قرار دیا اور برازیل کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک توانائی، ماحولیات، دفاع، ڈیجیٹل معیشت اور زرعی شعبے سمیت کئی میدانوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں۔ صاف توانائی پر طے پانے والے معاہدے کو سبز اہداف کی سمت ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے انہوں نے برازیل میں ہونے والے کوپ-30 اجلاس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

دفاعی شعبے میں بڑھتے تعاون کو باہمی اعتماد کی علامت بتاتے ہوئے مودی نے کہا کہ دونوں ممالک دفاعی صنعتوں کو جوڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت اور سپر کمپیوٹنگ میں بڑھتا تعاون جامع ترقی اور انسان مرکوز اختراع کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ سوچ کا مظہر ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یو پی آئی کو برازیل میں متعارف کرانے پر بھی مشترکہ کام جاری ہے اور ہندوستان کو ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور خلائی ٹیکنالوجی میں اپنے تجربات بانٹنے پر خوشی ہوگی۔ زراعت اور مویشی پروری میں دہائیوں سے جاری تعاون کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ملک خوراک کے ڈبہ بند کرنے اور زرعی تحقیق پر بھی مل کر کام کریں گے۔

مودی نے عوامی روابط کو دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد قرار دیا اور خواہش ظاہر کی کہ ویزا عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ طلبہ، کھلاڑیوں اور کاروباری افراد کے درمیان براہ راست روابط بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان-برازیل تعلقات میں رنگا رنگی، جوش اور قربت ہونی چاہیے، جیسے کارنیول، فٹبال اور سامبا۔

Published: undefined

عالمی سطح پر بھی دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے مسائل کو عالمی پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنا مشترکہ اخلاقی فریضہ ہے۔ اختتام پر وزیر اعظم نے صدر لولا کو ہندوستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے ایک بار پھر برازیل کے اعلیٰ اعزاز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined