عالمی خبریں

مودی کی یوکرین کے صدر سے فون پر گفتگو ، امن بحالی پر زور

صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے خلاف ہندوستان کی سیاسی حمایت مانگی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین پر حملے کو مل کر روکنا چاہیے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کی اور وہاں جاری جنگ کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر شدید رنج و الم کا اظہار کیا۔ صدر زیلنسکی نے مسٹر مودی کو یوکرین پر روسی افواج کے حملے سے پیدا شدہ صورتحال کی تفصیلی معلومات دی۔

Published: undefined

وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے،’وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات چیت کی‘۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر زیلنسکی نے مسٹر مودی کو یوکرین میں جاری لڑائی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے وہاں جنگ میں جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے تشدد کو فوری طور پر ختم کرنے اور بات چیت کی فوری بحالی کے اپنے مطالبے کو دہرایا‘۔ مسٹر مودی نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ ہندوستان امن کی کوششوں میں جو کچھ بھی کر سکتا ہے‘ اس کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، یوکرین کے صدر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مسٹر مودی کے ساتھ فون پر بات چیت کی تفصیلات بتاتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں روس کے خلاف ہندوستان کی سیاسی حمایت مانگی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین پر حملے کو مل کر روکنا چاہیے۔

Published: undefined

مسٹر زیلنسکی نے مسٹر مودی کو اپنے ملک کی صورتحال کے بارے میں بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد حملہ آور یوکرین کی سرزمین میں داخل ہو چکے ہیں اور عمارتوں پر گھات لگا کر حملہ کر رہے ہیں۔ مسٹر زیلنسکی نے مسٹر مودی سے یوکرین پر روس کے حملے کو مشترکہ طور پر رکوانےکی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے ٹویٹ میں کہا، ’وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی۔ حملے کو ناکام کرنے کی تدبیر کی اطلاع دی ۔ ایک لاکھ سے زیادہ حملہ آور ہماری سرزمین میں داخل ہو چکے ہیں۔ وہ گھات لگا کر عمارتوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سیاسی حمایت کی درخواست ہے۔ آئیے مل کر حملے کو روکیں‘۔

Published: undefined

مسٹر مودی نے جمعرات کو حملہ شروع ہونے کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کی تھی اور نیٹو اور روس کے درمیان بات چیت کے ذریعے اعتماد بحالی پر زور دیا تھا۔

Published: undefined

صدر پوتن نے کل یوکرین کی فوج سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے نیو نازی پرست رہنماؤں کو اکھاڑ پھینکیں۔ مسٹر پوتن نے یہ بھی الزام لگایا کہ یوکرین کے قوم پرست عناصر بڑے شہروں کے رہائشی علاقوں میں ہتھیار نصب کر رہے ہیں اوروہ ایسا کرکے روسی افواج مشتعل کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined