عالمی خبریں

بوکو حرام کی تحویل سے 32 یرغمالیوں کو چھڑایا

فوج نے صوبہ بورنو سے منسلک باما اور دامبوا علاقوں میں بوکو حرام کے خلاف کاروائیاں کیں جس میں 10 خواتین اور 22 بچوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے چھڑا لیا گیا۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس  

نائجیریا میں فوج نے صوبہ بورنو سے منسلک باما اور دامبوا علاقوں میں بوکو حرام کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بوکو حرام کی تحویل میں رہنے والے 32 یرغمالیوں کو بازیاب کرایا ہے۔

Published: undefined

ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 32 خواتین اور بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزارتِ دفاع کے قائمقام ترجمان برنارڈ اونیے کو نے کہا ہے کہ فوج نے صوبہ بورنو سے منسلک باما اور دامبوا علاقوں میں بوکو حرام کے خلاف کاروائیاں کیں۔اس دوران 10 خواتین اور 22 بچوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے چھڑا لیا گیا۔

Published: undefined

آپریشن کے دوران 28 دہشت گردوں کو حراست میں لیے جانے کا بھی ذکر کرنے والے ترجمان نے بتایا کہ لاجسٹک سازو سامان کو تباہ کر دیا گیا ہے تو دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور بھاری مقدار میں اسلحہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔دریں اثنا مذکورہ یرغمالیوں کے کس وقت اغوا کیے جانے کے بارے میں کوئی آگاہی نہیں کرائی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined