تصویر سوشل میڈیا
امریکہ میں گن کلچر کا خمیازہ مسلسل لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ یہاں آئے دن گولی باری کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں لوگوں کی جانیں جاتی ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ اب وِسکانسن میں بھی پیش آیا ہے۔ یہاں اسکول میں گولی باری کے ایک واقعہ میں 5 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں میں کچھ کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
پیر کو ہوئی اس واردات میں ایک نوجوان طالب علم نے وسکانسن کے میڈیسن میں ابینڈینٹ لائف کرشچین اسکول میں گولی باری کے واقعہ کو انجام دیا، جس میں ایک ٹیچر سمیت 5 لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ گولی باری کے واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے بتایا کہ گولی چلانے والا بھی مارا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اسکول کا ہی طالب علم تھا، جسے ایک دیگر طالب علم نے مار گرایا۔ اس پرائیویٹ اسکول میں تقریباً 400 طلباء پڑھتے ہیں۔
Published: undefined
میڈیسن پولیس سربراہ شان بارنس کے مطابق طالب علم نے اسکول میں گولیاں کیوں چلائیں، اس کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس گولی باری میں 5 لوگ مارے گئے ہیں جس میں مبینہ شوٹر بھی شامل تھا۔ حملے میں زخمی ہوئے لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کچھ لوگوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
امریکہ میں حالیہ دنوں میں اسکولوں میں گولی باری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس سے لوگوں میں تشویش کا ماحول ہے اور کسی نہ کسی وقت اس طرح کی واردات ہونے کا خدشہ بنا رہتا ہے۔ امریکی حکومتیں مسلسل ہو رہے اس طرح کے واقعات کو روکنے میں ابھی تک پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined